صحت

بھنڈی کینسر سے بچاؤ میں کتنی مفید ہوگی؟

طبی ماہرین کے مطابق حاملہ خواتین کو بھنڈی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے

ماہرین غذائیت کےمطابق بھنڈی سُپرفوڈزیعنی غذائیت سے بھرپورسبزیوں میں شمارکی جاتی ہے ، آسانی سے دستیاب بھنڈی سبزی کو ایک خاص حیثیت حاصل ہے۔ بھنڈی کو کئی طرح سے پکا کرکھایا جاتا ہے، اس کوتل کربطوراسنیک بھی استعمال کیا جاتا ہے، بھنڈی کے بے شمارفوائد ہیں جنہیں جان کرجوافراد اسےکھانا پسند نہیں کرتے وہ بھی بھنڈی کو اپنی غذا میں شامل کرنے پرمجبورہوجائیں گے ۔ ماہرین غذائیت کے مطابق بھنڈی میں وٹامن سی، ای، کے،اے،فائبر، پوٹاشیم اورقدرتی طورپراینٹی آکسیڈنٹ جزپائے جاتے ہیں جس کے استعمال سے مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں

وزن میں کمی کا سبب بنتی ہے

بھنڈی ذیابطیس سے بچا سکتی ہے ؟

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے بھنڈی کا غذا میں استعمال مفید ثابت ہوتا ہے ، غذائیت سے بھر پور بھنڈی مطلوبہ وٹامنز اور منرلز فراہم کر کے کمزوری اور ڈائٹنگ کے اثرات چہرے پر آنے سے روکتی ہے، بھنڈی کے استعمال سے بار بار بھوک محسوس نہیں ہوتی۔

شوگر متوازن سطح پر رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے

بھنڈی ذیابطیس سے بچا سکتی ہے ؟

بھنڈی میں ’گلائسیمک انڈیکس ‘ کی سطح کم پائی جاتی ہے، جس کے سبب خون میں گلوکوز کی سطح کو برقرار رہنے میں مدد ملتی ہے ، بھنڈی میں ایک ’میریسیٹن‘ نامی جز بھی پایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی جسم میں موجود پٹھے آسانی سے شوگر کو جذب کر لیتے ہیں، اس طرح سے خون میں موجود شوگر لیول کو متوازن رہنے میں مدد ملتی ہے ۔

دل کی صحت برقرار رکھتی ہے

بھنڈی ذیابطیس سے بچا سکتی ہے ؟

خون میں کولیسٹرول لیول بڑھ جانےسےدل کےعارضےکےخدشات بھی بڑھ جاتےہیں،فائبرسےبھرپربھنڈی خون میں شوگرسمیت کولیسٹرول کی سطح برقراررکھنےمیں بھی مدد فراہم کرتی ہے ۔ بھنڈی میں ’پولی فینول کمپاؤنڈ‘ بھی پایا جاتا ہے جو شریانوں میں مضر صحت کولیسٹرول کوجمنے سے روکتا ہے۔

بھنڈی کا استعال کینسرسے بچاتا ہے

بھنڈی ذیابطیس سے بچا سکتی ہے ؟

جرنل بائیو ٹیکنالوجی لیٹرز میں شائع ہونے والی ایک روپورٹ کے مطابق بھنڈی کا استعمال 65فیصد تک چھاتی کے سرطان کو بننے سے روکتا ہے جبکہ بھنڈی میں ’ انسلوبل فائبر ‘ پائے جانے کے سبب نظام ہاضمہ بھی درست رہتا ہے جس کے نتیجے میں آنتوں کے کینسر کے خدشات میں بھی کمی آتی ہے ۔

صاف جِلد

بھنڈی ذیابطیس سے بچا سکتی ہے ؟

بھنڈی میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ پائے جانے کے سبب جِلد متعدد بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے اور جِلد پر جُھریوں کے آنے کا عمل بھی آہستہ ہو جاتا ہے ۔

حاملہ خواتین کے لیے بہتر غذا

بھنڈی ذیابطیس سے بچا سکتی ہے ؟

طبی ماہرین کے مطابق حاملہ خواتین کو بھنڈی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے، اس کے استعمال سے وٹامن بی9 کی مطلوبہ مقدار حاصل ہوتی ہے اور جسے عام زبان میں فولیٹ بھی کہا جاتا ہے ، فولیٹ نوازئیدہ بچے میں دماغ بنانے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

قوت مدافعت بڑھاتا ہے

بھنڈی ذیابطیس سے بچا سکتی ہے ؟

بھنڈی میں وٹامن سی کی بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے، وٹامن سی کے استعمال سے انسانی جسم میں بیماریوں سے لڑنے والے نظام ’امیون سسٹم‘ یعنی قوت مدافعت کو مضبوط بننے میں مدد ملتی ہے جس سے انسانی جسم کا موسمی اور وائرل انفیکشن سے بچنا ممکن ہو جاتا ہے ۔

Back to top button