صحت

پُرسکون نیند کے لئےمشروبات کا استعمال کتنا فائدہ مند؟

نیند کی کمی دن بھرنا صرف سُستی کی وجہ بنتی ہےبلکہ صحت کےحوالےسے بھی متعدد خطرناک مسائل پیدا ہوتے ہیں،

چند گھنٹوں کی پرسکون نیند کون نہیں چاہتا، نیند کی کمی دن بھرنا صرف سُستی کی وجہ بنتی ہےبلکہ صحت کےحوالےسے بھی متعدد خطرناک مسائل پیدا ہوتے ہیں، جن میں ہارٹ اٹیک، بلڈپریشر، ڈپریشن اورانزائٹی جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ نیند کی کمی کا مسئلہ ایک عالمی مسئلے کے طور پر سامنےآ رہا ہے ، انسانی صحت کے لیے پر سکون نیند انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، نیند کے دوران ہی انسانی جسم کے متاثر ہ خلیوں اور پٹھوں کی مرمت قدرتی طور پرعمل میں آتی ہے ۔ ایک عام روایت پائی جاتی ہے کہ ایک گلاس گرم دودھ رات کو اچھی نیند لانے میں مددگارثابت ہوتا ہے، اس حوالے سے دنیا بھرمیں متضاد رائے پائی جاتی ہیں۔

سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو ایک گلاس گرم دودھ لینا اگرچہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اس سے نیند آنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی کے سبب پیش آنے والے مسائل سے جان چھڑانے کے لیے سونے سے قبل اگر پھلوں سے بنے چند مشروبات کا استعمال کرلیا جائے تو اس شکایت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ جانیے اس ہیلتھ رپورٹ میں صحت بخش مشروبات سے متعلق جن کے استعمال نہ صرف اچھی نیند آئے گی بلکہ یہ مشروبات بے چینی جیسی کیفیت کا بھی خاتمہ کریں گے۔

گولڈن ملک

پر سکون نیند کیلئے صحت بخش مشروبات کا استعمال کریں

گولڈن ملک صحت کےحوالےسےبےشمارفوائد کا مجموعہ کہلاتا ہے،اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزا جسم سےسوزش (انفلیمیشن) ختم کرنےمیں مدد دیتےہیں، یہی نہیں یہ دیسی مشروب معیاری نیند کی فراہمی میں بھی بےمثال ہے۔ ایک مطالعےسےثابت ہےکہ ہلدی کا استعمال نیند کی کمی جیسےمسائل سےمحفوظ رکھتا ہے، لہٰذا رات کوسونے سے قبل یہ ہلدی ملا دودھ آپ کےمزاج کوبہتربنانے، ذہنی دباؤاوربےچینی جیسی کیفیات کوکم کرنےکےعلاوہ بہترنیند لانےمیں بھی معاون ثابت ہوگا۔ ملک بنانےکا طریقہ:سوس پین میں 2کپ دودھ ڈیڑھ چمچ ہلدی ، ڈیڑھ چمچ دارچینی،ڈیڑھ انچ چھلا ادرک اورایک چمچ شہد ڈال کرکچھ دیرپکائیں۔ پھرمسالے چھانتےہوئےدودھ کوپی لیں۔

اسٹرابیری ملک

پر سکون نیند کیلئے صحت بخش مشروبات کا استعمال کریں

اچھی اورمعیاری نیند کےلیےمیلاٹون کی مقدارکا بڑھنا ضروری ہے۔ میلاٹون ایک ایسا ہارمون ہے جوانسانی جسم میں رات غروب آفتاب کے بعد بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ اس ہارمون کی کم سطح بے خوابی جیسے مسائل پیدا کرتی ہے، اسٹرابیری ملک کے ذریعے میلاٹونن کی سطح بآسانی بڑھائی جاسکتی ہے۔ اسٹرابیری سے تیارکردہ یہ دودھ کوریا ئی ٹرینڈ ہے۔ کوریا میں بچے اورنوجوان بیڈ ٹائم سے قبل اسٹرابیری سے تیارکردہ دودھ استعمال کرتے ہیں، اسٹرابیری میں ضروری اینٹی آکسیڈنٹس، پوٹاشیم اوروٹامن پائے جاتے ہیں۔  وٹامن B6معیاری نیند کی فراہمی اور میلاٹونن کی مقدارکو بڑھانے میں اہم کرداراداکرتا ہے جبکہ وٹامن سی کی زیادہ مقدار جِلد کی صحت کے لیے بہترین ہوتی ہے۔ ملک بنانے کا طریقہ:بلینڈرمیں 2کپ کٹی ہوئی اسٹرابیری ،2چمچ شہد ،ایک چٹکی نمک،8اونس ملک اورایک چمچ ونیلا ایکسٹریکٹ شامل کریں۔ اسٹرابیری ملک کو گرم پینا چاہیں یا ٹھنڈا، یہ آپ کی پسند پرمنحصرہے ۔

چیری پنک مون ملک

پر سکون نیند کیلئے صحت بخش مشروبات کا استعمال کریں

چیری نہ صرف ذائقے میں مزیدار ہوتی ہے بلکہ یہ ایک ایسی غذا ہے جو نیند کے لیے ضروری ہارمون میلاٹونن تیار کرتی ہے۔ چیری میں موجود ٹرپٹوفن، سیروٹونن میں تبدیل ہوکر میلاٹونن بناتا ہے۔  تحقیق سے ثابت ہے کہ نوجوانوں میں سونے سے قبل چیری ملک کا استعمال، انہیں نیند کی کمی جیسے مسائل سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے، چیری پنک مون ملک میں موجود غذائی اجزا معیاری نیند کے ساتھ ساتھ ا نسان کے مزاج کو بہتر بنانے اورسوزش کو کم کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں۔ ملک بنانے کا طریقہ:چیری پنک مون ملک بنانے کے لیے 6 اونس آلمنڈ ملک، 4 اونس کھٹی چیری کا جوس، ایک چمچ شہداورخشک گلاب کی کچھ پتیاں بطور اجزا لیں۔ آلمنڈ ملک کو کچھ دیر پکائیں، پھر اس میں چیری ڈال کرہلکی آنچ پر مزید پکائیں۔  چولہے سے اُتار کر اس میں شہد اور گلاب کی پتیاں ڈال دیں، ان تمام اجزا کو بلینڈر میں ڈال کر بھی چیری پنک مون تیار کیا جاسکتا ہے۔

بنانا ملک شیک

پر سکون نیند کیلئے صحت بخش مشروبات کا استعمال کریں

کیلے جسم کے پٹھوں کو شدید دباؤ سے باہر نکالنے کا کام سرانجام دیتے ہیں، اس پھل میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی خصوصی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ دونوں اجزا انسان میں شب بیداری جیسے مسائل کا خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔  دوسری جانب اس دودھ میں موجود ٹرپٹوفن نامی امینو ایسڈ، سلیپنگ سرکل کو ریگولیٹ کرنے میں مددگارٍثابت ہوتا ہے۔ ملک بنانے کا طریقہ:بنانا ملک شیک بنانے کے لیے دودھ اور کیلوں کے ساتھ شہد کا اضافہ کردیں اور پھر اچھی طرح سے تینوں اجزا کو بلینڈ کریں۔  بنانا ملک شیک انسانی موڈ کو بہتر بنانے اور اچھی نیند کے حصول میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Back to top button