صحت

اروی کے فوائد کی طرف نظردوڑائی جائےتو

یہ بلڈ شوگر،آنت اوردل کی صحت سمیت متعدد صحت سے متعلق فوائد کی پیش کش بھی کرتی ہے

صحت سے متعلق اروی کے فوائد کی طرف نظردوڑائی جائےتو یہ انسانی صحت کے لیے فائبراوردیگرغذائی اجزاء کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے، اِس کے علاوہ یہ بلڈ شوگر،آنت اوردل کی صحت سمیت متعدد صحت سے متعلق فوائد کی پیش کش بھی کرتی ہے، آئیے اروی کے صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں۔

اروی کےحیرت انگیزفوائد:

فائبراوردیگراہم غذائیت سےبھرپور:

کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

اروی فائبر، بہت سے وٹامنز اور معدنیات حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اروی میں قدرتی طور پر موجود مختلف غذائی اجزاء میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی اور ای شامل ہیں جبکہ ایک کپ (132 گرام) پکی ہوئی اروی میں 187 کیلوریز ہوتی ہیں۔

وزن میں کمی:

کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

اروی غذائی ریشہ کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ایک طویل عرصے تک ہمارا پیٹ بھرے رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھوک بھی کم لگتی ہے، اروی کے 100 گرام حصے میں5 اعشاریہ1 گرام فائبر ہوتا ہے اور اِس کے کیلوری نظام کی وجہ سے ہمارے بڑھتے وزن میں بھی کمی آتی ہے۔

ذیابطیس میں مفید:

کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

اروی کو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ایک صحت مند غذا کہا جاتا ہے، اروی کھانے کے بعد ہائی بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اروی کو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے لہٰذا ذیابطیس یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خوراک میں اروی کا استعمال کریں لیکن شرط یہ ہے کہ اروی کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ایک بار مشور ہ ضرور کرلیں۔

دل کی حفاظت کرتی ہے:

کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

اروی میں موجود اعلیٰ فائبر مواد ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، اروی چربی اور  کولیسٹرول سے پاک سبزی ہے۔ اس میں وٹامن ای کی ایک اچھی مقدار بھی ہوتی ہے جو قلبی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

متعدد اینٹی آکسیڈینٹس مہیا کرتی ہے:

کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

اروی میں پودوں پرمبنی مرکبات ہیں جن کوپولی فینولز(بنیادی طورپرکوئسیٹین) کہتےہیں جوکینسرجیسی مہلک بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔ اروی کےپتے،اینٹی آکسیڈینٹس،بیٹا کیروٹین اوروٹامن اے کےساتھ مل کرمجموعی طورپرتندرستی فراہم کرنےکا کام کرتے ہیں۔ اروی کھانے کے بہت سارے فوائد ہیں اور یہ مذکورہ بالا نکات تک ہی محدود نہیں ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ صحت کی دُنیا میں اروی سے فائدہ اُٹھایا جائے تاکہ ہم صحت مند زندگی گُزارسکیں۔

Back to top button