صحت

آپ پپیتے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

پپیتےمیں وٹامن سی اورلائکوپین موجود ہوتا ہےجو جِلد کی حفاظت میں مددگارثابت ہوتا ہے

پپیتا صحت بخش پھلوں میں سے ایک ہے۔ اس کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ کو صحت کے مختلف فوائد مل سکتے ہیں جیسے موٹاپا، ذیابیطس اور دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ اسے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔ آپ مختلف طریقوں سے پپیتے کو اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں، اس پھل کو دوسرے کھانے کی چیزوں کے ساتھ ملاکر بھی کھایاجاسکتا ہے جو اس کے ذائقے کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، پپیتےکو دہی کے ساتھ ناشتے میں بھی کھایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ایک پپیتے میں 3 گرام فائبر، 15 گرام کاربس، ایک گرام پروٹین، 157 فیصد وٹامن سی، 33 فیصد وٹامن اے ، 14 فیصد وٹامن بی 9 اور 11 فیصد پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔

صحت سے متعلق پپیتے کے فوائد:

وزن میں کمی:

کیا آپ پپیتے کے حیر ت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

پپیتے میں فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ پھل وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس پھل میں کیلوریز کی تعداد بھی کم ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پپیتے کو موٹاپے کے شکار افراد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے:

کیا آپ پپیتے کے حیر ت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

فائبر اور پانی کی زائد مقدار کی وجہ سے پپیتے کو قبض سے نجات دلانے اور نظامِ ہاضمہ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے، پپیتے میں موجود ہاضمہ انزائم اِس عمل میں مزید مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے:

کیا آپ پپیتے کے حیر ت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے دل کی حفاظت کرسکتے ہیں اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کے حفاظتی اثرات کو بھی بڑھا سکتے ہیں، اپنی غذا میں پپیتا شامل کرنے سے آپ کے دل کی صحت بھی بہتر ہوسکتی ہے۔

ذیابیطس میں مفید:

کیا آپ پپیتے کے حیر ت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے مریض فائبر والی غذا کھا کر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ خون میں گلوکوز، لیپڈ اور انسولین کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔ پپیتا قدرتی طور پر فائبر سے لدا ہوا ہوتا ہے اِسی لیے پپیتے کو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھاجاتا ہے۔ اِس کے علاوہ پپیتا اینٹی آکسیڈینٹ سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

جِلد کے لیے مفید:

کیا آپ پپیتے کے حیر ت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

پپیتے میں وٹامن سی اور لائکوپین موجود ہوتا ہے جو جِلد کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور پپیتے کو غذا میں شامل کرکے آپ ایکنی، جُھریاں اور جِلد کے دیگر نقصانات کو کم کرسکتے ہیں۔

Back to top button