صحت

پالک فولاد اورغذائی اجزا سےبھرپورمگر

شوخ ہرے پتوں والی سبزی سےکاربن نینوشیٹ تیارکرکےماحول دوست بیٹریاں بھی بنائی جاسکتی ہیں

پالک فولاد اورغذائی اجزا سےبھرپورہوتا ہےلیکن اب سائنسی تجربات سےمعلوم ہوا ہےکہ شوخ ہرے پتوں والی سبزی سےکاربن نینوشیٹ تیار کرکےماحول دوست بیٹریاں بھی بنائی جاسکتی ہیں۔ ایندھنی سیل میں دوطرح کےتعاملات (ری ایکشن) ہوتےہیں۔ ان میں سےایک آکسیجن ریڈکشن ہےجودھاتی ہوئی (میٹٰل ایئر) بیٹری میں بھی رونما ہوتا ہے۔ لیکن یہ ری ایکشن سست ہوکربیٹٰریوں کی افادیت کوکم کردیتا ہے۔ ہم جانتےتھےکہ بعض کاربنی مادے اس تعامل کوتیزکرسکتےہیں۔ اس طرح بنائےگئےبعض کاربن عمل انگیز(کیٹے لسٹ) آزمائےبھی گئےلیکن وہ بھی روایتی پلاٹینم والےعمل انگیزکےمقابلےمیں اچھےثابت نہ ہوئے۔

واشنگٹن ڈی سی میں واقع امریکن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اب پالک کو استعمال کرکے کم خرچ اور ماحول دوست طریقے سے اسے ایک عمل انگیز میں ڈھالا ہے۔ اس دریافت پر پروفیسر شوزونگ زو نے بتایا کہ پالک سے کاربن پر مبنی نہایت مؤثر عمل انگیز بنایا گیا ہے جو بیٹریوں میں آکسیجن ریڈکشن کا کام کرتا ہے۔ یہاں تک یہ روایتی، مہنگے اور ماحول دشمن عمل انگیز کو بھی اپنی صلاحیت سے پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ اس سے ہائیڈروجن فیول، سیل، میٹل ایئر بیٹریوں اور دیگر آلات کو باآسانی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

پالک میں ایک اچھی خاصیت یہ بھی ہےکہ یہ بہت کم درجہ حرارت پربھی کام کرتا رہتا ہے۔ اس طرح کاروں اورفوجی سامان کےلیےخاص اورمؤثربیٹریاں تیارکی جاسکتی ہیں۔ اب عملی پہلوکی بات کریں توسائنسدانوں نےتجربہ گاہ میں پالک سےاخذ کردہ کاربن سے نینوٹٰیوب بنائی ہیں۔ اسی طرح ایک نینومیٹرموٹائی کی کاربن نینو شیٹ بھی تیار کی گئی ہے۔ سیمولیشن اور ابتدائی تحقیق حوصلہ افزا رہی ہے اور اگلے مرحلے میں اس سے باقاعدہ ہائیڈروجن فیول سیل چلانے کی کوشش کی جائے گی۔

Back to top button