صحت

ماہرین نے کمزور حافظہ افراد کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

تین ایسے مشروب ہیں جس کا استعمال کر کے انسان کی دماغی صحت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ حافظہ بھی اچھا ہو جائے گا۔

ماہرین نے کمزور حافظہ افراد کیلئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ تین ایسے مشروب ہیں جس کا استعمال کر کے انسان کی دماغی صحت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ حافظہ بھی اچھا ہو جائے گا۔

انار کا جوس

Pomegranate juice

انار اینٹی آکسیڈینٹس سے مالامال پھل ہے اور یہ آپ کے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ سے دماغ میں آکسیجن کی مقدار مکمل پہنچتی ہے اور ہمارا دماغ بہتر طریقے سے کام سر انجام دیتا ہے۔

چقندر کا رس

Beetroot juice

عام طور پر ہم سلاد میں چقندر کو بلکل نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن اگر آپ اس کے فوائد جان جائیں تو اسے روز ہی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ چقندر ایک ایسی سبزی ہے جس میں نمکیات، وٹامنز، اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور اس کے جوس کو غذا میں شامل کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہو جائے گا۔ چقندر میں موجود نائٹرک ایسڈ خون کی روانی کو بہتر کرتا ہے جس سے دماغ کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

سبز چائے

green tea

سبز چائے حافظے کو مضبوط کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور امائنو ایسڈ بے چینی اور دبا کی کیفیت کو کم کرتے ہیں اور حافظے کی طاقت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Back to top button