صحت

طویل عمرپانے کےلئےدرج ذیل غذائیں استعمال کریں

صحت مند غذائیں کھانےسےانسان کی صحت اچھی رہتی ہےاوراسی لیےاُس کی زندگی بھی لمبی ہوتی ہے

اس بات میں کوئی شک نہیں ہےکہ صحت مند غذائیں کھانےسےانسان کی صحت اچھی رہتی ہےاوراسی لیےاُس کی زندگی بھی لمبی ہوتی ہے، ہمارے یہاں بہت کم لوگ یہ بات جانتےہونگےکہ کونسی غذائیں اُن کےلیےصحت بخش ہیں اورکیا اُن کےلیےنقصان دہ ہے۔ ماہرین غذائیت نے چند ایسی اشیاء سےمتعلق آگاہ کیا ہےجوغذائیت سےبھرپورہیں اورجن کےاستعمال سےانسان صحت مند اورلمبی زندگی گزارسکتا ہے۔ وہ اشیاء یہ ہیں :

زیتون کا تیل

یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں

جب زیتون کا ذکراللّٰہ پاک نےقرآن مجید میں کیا ہےتوایسا کیسےہوسکتا ہےکہ زیتون ہماری صحت کےلیےمفید نہ ہو،زیتون کےتیل میں ایسڈز اورفلیوونائڈزکثیرمقدارمیں پائےجاتےہیں۔ زیتون کا تیل خون میں شوگرکا لیول کنٹرول میں رکھتاہےاورانسولین کی حساسیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کےعلاوہ زیتون کےتیل میں فیٹی ایسڈزکی مقداربہت زیادہ ہوتی ہےجوکہ کھانا زیادہ کھانےسےروکتی ہےجوکہ وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

خشک میوے

یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں

خشک میواجات کا بہت زیادہ استعمال سردیوں کےموسم میں کیا جاتا ہے، یہ ہماری صحت کےلیےانتہائی فائدہ مند ہیں کیونکہ یہ جسم کو صحت مند مائیکروعناصراوروٹامنزفراہم کرتےہیں۔ اس کےعلاوہ یہ سردیوں کےموسم میں جسم میں قوت معدافیت کوبڑھانےمیں بھی مدد کرتےہیں۔

دہی

یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ اگرروزانہ تازہ دہی کا استعمال باقاعدگی سےکیا جائےتویہ معدے کی گرمی کودورکرتا ہےاورمنہ میں نکلنےوالے چھالوں کےلیےبہت مفید ہے۔ اس کےعلاوہ دہی کا استعمال جسمانی کمزوری اورخون کی کمی کودورکرتا ہےاورروزانہ دہی کھانےسے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

انڈہ

یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں

انڈے میں موجود سفیدی پروٹین سےبھرپورہے،کچھ ماہرین کا کہنا ہےکہ انڈے کی زردی انسانی صحت کےلیےنقصان دہ ہےتاہم حالیہ تحقیق سےیہ بات سامنےآئی ہےکہ انڈے کا استعمال سفیدی اورزردی دونوں کےساتھ کیا جائےتوزیادہ فائدہ مند ہےبنسبت صرف سفیدی کے۔ دوران تحقیق ایک اوربات سامنےآئی ہےکہ انڈے پروٹین اور 9 اہم امینوایسڈزسےبھرپورہوتےہیں جبکہ اس میں ایک جزلیوٹین دماغی صحت کےلیے فائدہ مند ہے۔

لیموں

یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں

وٹامن ’سی‘ کی کمی کےشکارافراد کےلیےلیموں کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ اس کےعلاوہ لیموں میں موجود flavonoids انسانی جسم میں کینسرکےخلیوں کوبڑھنےسےروکتا ہےاورفلوسمیت دیگربیماریوں کےہونےسےبھی بچاتا ہے۔

اخروٹ

یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں

اخروٹ ایک صحت بخش میوہ ہےجس کا استعمال انسانی جسم کےلیےبےحد مفید ہے۔ اخروٹ میں کچھ ایسےمائیکروعناصرموجود ہیں جوکہ انسانی دماغ اورجسم کےلیےنہایت اہم ہیں۔ انسان کےاعصابی نظام کوصحت مند رکھنےکےلیےبڑی تعداد میں فیٹس (fats) کا استعمال ضروری ہےاوریہ خصوصیت اخروٹ میں ہے۔ ماہرغذائیت کا کہنا ہےکہ روزانہ کم ازکم ¼ کپ اخروٹ کا استعمال انسانی جسم کوضروری معدنیات فراہم کرتا ہے۔

لوبیا

یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں

لوبیا ایک شاندارغذا ہےجوکہ سرخ اورسفید دونوں رنگوں میں پائی جاتی ہے، صحت کےحوالےسےاس کےحیرت انگیزفوائد ہیں۔ لوبیا میں پروٹین کثیرتعداد میں پایا جاتا ہےجوکہ انسانی جسم کی نشونما کےلیےبےحد فائدہ مند ہے۔ سرخ لوبیا میں موجود فائبرانتڑیوں کوکمزورہونے سےروکتا ہےاورنظام انہضام کودرست رکھتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ

یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں

ایسی چاکلیٹ کا استعمال ہرگزنہ کریں جن میں دودھ اورمیوے شامل ہوں یہ انسانی صحت کےلیےنقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں بلکہ خالص ڈارک چاکلیٹ کے کھانےکا کہا جاتا ہےکیونکہ اس میں موجود flavonoids اوردیگرایسڈزجسم سےفالتوچربی کوکم کرتے ہیں۔ ڈارک چاکلیٹ کا استعمال خصوصی طورپروزن کم کرنےکےلیےکیا جاتا ہے۔

ٹماٹراورلہسن

یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں

ٹماٹرکی خاصیت یہ ہےکہ یہ مختلف اقسام کےکینسرسےلڑنےمیں مدد کرتا ہے۔ ٹماٹرکا استعمال جسم میں خون کی مقدارکوبڑھاتا ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ ہرشخص کوکم ازکم ہفتےمیں ایک مرتبہ ایک بڑا ٹماٹرلازمی کھانا چاہیے۔

یہ غذائیں کھائیں اور لمبی زندگی پائیں

دوسری جانب ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ اگرکوئی شخص تازہ لہسن کا استعمال نہیں کرتا تووہ اپنےساتھ ظلم کرتا ہےاوروہ خطرے میں ہے۔ لہسن کا کام انسانی جسم میں موجود نقصان دہ مائیکروحیاتیات (microorganisms ) کوختم کرنا ہے۔ اس کےعلاوہ یہ قوت معدافیت کوبھی بڑھاتا ہے۔

Back to top button