صحت

کورونا ویکسین کا راز چرانے کے لیے ہیکرز کا حملہ؛مائیکرو سافٹ کا دعویٰ

ہیکرز کے تین مختلف گروپس نے کورونا ویکسین کی تیاری کے راز چرانے کی کوشش کی ہے۔ یہ دعویٰ مائیکروسافٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

برطانوی جریدے نے اس ضمن میں مائیکرو سافٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ جن ہیکرز گروپس نے عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیارکردہ ویکسین کے راز چرانے کی کوشش کی ان میں سے ایک کا تعلق روس سے تھا جب کہ دو گروپس شمالی کوریا سے تعلق رکھتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اس نے ہیکرز کی جانب سے کی جانے والی کوشش کو شناخت کیا جو ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں سے ویکسین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش کررہا تھا۔

امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکرز نے اسی طرح ان ماہرین کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جو ویکسین کی تیاری میں مصروف رہے ہیں۔

Back to top button