صحت

گاجرکوئی عام سبزی نہیں ہےبلکہ

ماہرین کا کہنا ہےکہ ہزاروں برسوں پہلےگاجر کوموجودہ افغانستان میں اُگایا جاتا تھا

گاجرکوئی عام سبزی نہیں ہےبلکہ خالق نےاس کےاندربیشمارخُوبیاں رکھی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ہزاروں برسوں پہلےگاجر کوموجودہ افغانستان میں اُگایا جاتا تھا مگراُس وقت یہ سائزمیں چھوٹی رنگ میں پیلی اورجامنی اورذائقےمیں انتہائی کڑوی اورلکڑی جیسی ہوتی تھی ۔ گاجرہماری صحت پرانتہائی اچھےاثرات مرتب کرتی ہیں گاجربےشماروٹامنز،منرلز،اورغذائی فائبر کیساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں کی حامل ہے۔ گاجرمیں موجود اینٹی آکسیڈ نٹ خوبیاں ہمارے جسم کےسیلزکوخراب ہونےسےبچاتی ہیں طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ گاجرمیں وٹامن بی ،اے اورای سمیت کئی قدرتی اجزاء پائےجاتےہیں جوانسانی صحت کےلئےانتہائی اہم ہیں۔

گاجر کے فوائد:

گاجر ہماری آنکھوں کو اندھیرے میں دیکھنے کے قابل بناتی ہے کیونکہ گاجر میں وٹامن اے شامل ہوتا ہے اور جسم میں وٹامن اے کی کمی بینائی کو متاثر کرتی ہے۔ گاجر میں بیٹا کیروٹین کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ کیمیاء ہماری آنکھوں کو توانا رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے خاص طور پر یہ آنکھوں کو سُورج کی تیز روشنی جذب کرنے صلاحیت عطا کرتا ہے اور تیز روشنی کے اثرات سے آنکھوں کو محفوظ رکھتا ہے۔

گاجر میٹھی ہوتی ہے مگر اس میں موجود فائبر اور کاربوہائیڈریٹس اس کی شوگر کو خون میں تیزی سے شامل نہیں ہونے دیتے اور یہی وجہ ہے کہ گاجر کا شُمار اُن سبزیوں میں ہوتا ہے جن کا گلیسمک انڈیکس کم ہے یعنی یہ خُون میں شوگر لیول کو تیزی سے نہیں بڑھاتی۔ گاجر میں اینٹی آکسیڈینٹ خوبیاں ہوتی ہیں خاص طور پر یہ اینٹی آکسیڈینٹ وٹامن سی سے بھرپور غذا ہے اور وٹامن سی جہاں ہمارے جسم کو اور بہت سے مہلک بیماریوں سے بچاتا ہے وہاں یہ ہماری قوت مدافعت کو طاقتور بناتا ہے اور ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت پیدا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کا وٹامن سی کلوجن کی پیداوار بڑھاتا ہے جو ہماری جلد کے لیے انتہائی اہم اور مفید ہے خاص طور پر یہ زخموں کو جلد بھر دیتا ہے اور ہمارے جسم کو صحت مند رکھتا ہے۔

Back to top button