صحت

اگرآپ دار چینی کے ان گنت فوائد ناواقف ہیں توبس پھر

دارچینی ادویات میں بھی استعمال کی جاتی ہے، زمانہ قدیم میں عرب کے لوگ اس کی تجارت سے مالا مال ہو جاتے تھے

دارچینی کا شماردنیا بھرمیں استعمال ہونےوالےمعروف ترین مصالحہ جات میں ہوتا ہے،یہ ایک خاص درخت کی چھال ہےجوکہ سب سے زیادہ پاکستان،بھارت،سری لنکا،چین اورافریقہ کےمختلف حصوں میں پائی جاتی ہے۔ دارچینی ادویات میں بھی استعمال کی جاتی ہے،زمانہ قدیم میں عرب کےلوگ اس کی تجارت سےمالا مال ہوجاتےتھے۔ ہمارے جسم میں مضراجزاء وافرمقدارمیں موجود ہوتےہیں،جن کےخلاف جدوجہد کرنےکےلیےہمیں اینٹی آکسیڈنٹس کی ضرورت ہوتی ہے،جودراصل ایسےمالکیولزکوپیدا ہونےسےروکتےہیں جوہمارے جسم کےلیےنقصان دہ ہوتےہیں۔ دارچینی ایسےاینٹی آکسیڈنٹس جیسےکہ پولی فینولز (Polyphenols) سےبھرپورہوتی ہےجوہمارے لیےفائدہ مند ہوتےہیں۔

ایک تحقیق کےمطابق 26مسالوں میں جب اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کا مقابلہ ہواتودارچینی واضح طورپرفاتح قرارپائی،یہاں تک کہ اس نے سپرفوڈ کہلائےجانےوالی ادرک کوبھی پیچھے چھوڑدیا۔ اس کےعلاوہ دارچینی فائبرسےبھرپوربھی ہوتی ہے،جس کےہر 100 گرام میں تقریباً 53 اعشاریہ 3 گرام فائبرہوتا ہے۔ اس میں آئرن اورکیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔

دار چینی کے ان گنت فوائد

دارچینی میں موجود ایسینشل آئل شہد کےساتھ ملا کرہائیڈروجن آکسائیڈ بناتاہےجوجسم میں جراثیم یا فنگس بڑھنےسےروکتا ہے۔ صبح سویرے نہارمنہ پسی ہوئی دارچینی کا ایک چمچ استعمال کرلیں توہاضمےسےلےکرشوگراوردل کی بیماریوں تک کئی طرح کےمسائل سےتحفظ مل سکتا ہے۔ بلڈ پریشراورکولیسٹرول کےمریضوں کےلیےشہد اوردارچینی بےحد مفید ہے۔ شہد کا ایک چھوٹا چمچ لےکراس میں چھوٹا چمچ دارچینی پائوڈرملادیں اوراس مرکب کوآدھےگلاس پانی میں گھول کرپی جائیں۔ اس سےآپ کا کولیسٹرول لیول کم رہےگا۔ آپ دارچینی کا ایک چمچ چائےیا کافی میں ملا کراستعمال کرسکتےہیں،اگرچاہیں تواسےدودھ یا اپنی پسند کےکسی بھی اورمشروب میں ڈال سکتے ہیں۔

آپ دیکھیں گےکہ اس سےناصرف آپ کی چائے،کافی یا مشروب کا ذائقہ بہت اعلیٰ ہوجائےگا بلکہ صحت کےلئےحیرت انگیزفوائد بھی ملیں گے۔ سردی یا کھانسی میں مبتلا افراد ایک بڑا چمچ شہد نیم گرم پانی میں ایک چوتھائی چمچ دارچینی پائوڈرکےساتھ ملا لیں۔ اس کوتین دن مسلسل استعمال کریں،اس سےآپ کی کھانسی بھی ٹھیک ہوجائےگی اورسردی کا مسئلہ بھی دورہوجائے گا۔ دارچینی کا استعمال ہاضمےکے لیےبھی بہترین ہے،خصوصاً آنتوں کی صفائی اورانہضام کےعمل کوتیزکرنےمیں اہم کردارادا کرتا ہے۔

Back to top button