صحت

کافی اورلمبی عمر کےدرمیان ایک رابطہ

کافی استعمال کرنے والےمردوں کی عمرمیں 20 فیصد جبکہ خواتین کی عمرمیں 26فیصد اضافہ ہوتا ہے

میڈیکل جریدے شائع ہونےوالی ایک تحقیق کےمطابق کافی اورلمبی عمرکےدرمیان ایک رابطہ ہے۔ اس ضمن میں محققین نے اپنی تحقیق اُن افراد پرکی جوروزانہ ایک سے آٹھ کپ کافی پیتے تھے جس کےبعد معلوم ہوا کہ جوافراد دن میں زیادہ کپ کافی پیتےہیں اُن کی موت کا خطرہ عام لوگوں کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہوتا ہے یعنی جو لوگ کافی پیتےہیں اُن کی زندگی کا عرصہ طویل ہے جبکہ کافی نہ پینے والے لوگوں کو موت جلدی آسکتی ہے۔

ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کافی استعمال کرنے والےمردوں کی عمرمیں 20 فیصد جبکہ خواتین کی عمرمیں 26فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی میڈیکل جرنل میں ایک تحقیق شائع ہوئی تھی جس سے یہ معلوم ہوا تھا کہ ایک دن میں تین سے چار کپ کافی پینا صحت کو نقصان پہنچانے کے بجائے مثبت ثابت ہو سکتا ہے۔ آئیے یہاں صحت سے متعلق کافی کے کرشماتی فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

کافی کے حیرت انگیز فوائد:

کافی پینا طویل زندگی کا باعث بن سکتا ہے؟

کافی اینٹی آکسیڈینٹس کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے:

ہماری مجموعی صحت کو بڑھانے کے لیے کافی میں رائبوفلاوین، پینٹوٹینک ایسڈ، مینگنیج، پوٹاشیم، میگنیشیم اور نیاسین شامل ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ کا ایک بہت بڑا ذریعہ بھی ہے جو آکسیڈیٹو نقصان کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

ڈپریشن ختم کرتی ہے:

ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں کافی کے چار یا اس سے زائد کپ پینے والی خواتین میں ڈپریشن ہونے کے امکانات 20 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

ذیابیطس سے بچانے میں مفید:

کچھ مطالعات میں کافی کو ذیابیطس سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کافی آپ کے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرسکتی ہے۔

دماغ کو تیز تر کرتی ہے:

کافی کے اندر کیفین نامی ایک مادہ ہوتا ہے جوکہ دماغ کی کارکردگی بڑھاتا ہے۔ کافی پینے سے ذہن کے خلیات کو نشوو نما ملتی ہے، وہ زیادہ توانائی پیدا کرتے ہیں جس سے ذہن صحت مند اور توانا رہتا ہے۔ کافی سے ذہن کو پہنچنے والے چند فوائد میں یادداشت بہتر ہونا اور ردعمل میں تیزی آنا شامل ہے ۔

جگر کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے:

برطانوی طبی ماہرین کے مطابق روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینے سے جگر کے کینسر یا اس کے کام نہ کرنے کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں