صحت

املی کےاستعمال سےاپنےآپ کوپرسکون کرلیں

املی میں وٹامنزاورمنرلزکثیرمقدارمیں پائےجاتےہیں،جس کےاستعمال سےصحت ٹھیک رہتی ہے

کھانوں میں ذائقہ بڑھانےکےلیےاملی کا استعمال کیا جاتا ہے،کھانوں میں ذائقےکےعلاوہ املی وٹامن سی،ای اوربی،کیلشیم،فاسفورس،آئرن، پوٹاشیم،میگنیزاورغذائی فائبرکاخزانہ ہے۔ املی کا پودا شمالی افریقا اورایشیاء کےکئی ممالک میں پایا جاتا ہے،اس میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعدا د اسےایک طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ اوراینٹی انفلیمیشن بناتےہیں۔ املی کےوہ فوائد جوبہت کم لوگ جانتےہوں گے: املی میں وٹامنزاورمنرلزکثیرمقدارمیں پائےجاتےہیں،جس کےاستعمال سےصحت ٹھیک رہتی ہےاورمعدہ بھی بہترطریقےسےکام کرتا ہے۔ اس کےعلاوہ املی کےاستعمال سےانسان اپنےآپ کوبہت پرسکون محسوس کرتا ہے۔

املی کااستعمال نظام ہضم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہےاس لیے اس کا استعمال آنتوں کو تقویت دیتا ہے جس سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ املی میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جس کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرتاہے اور آنت کا کینسر نہیں ہونے دیتا۔ اس کے علاوہ املی آنتوں میں برےکولیسٹرول کو کم اور اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

املی میں پوٹاشیم،آئرن،سیلینیم،کیلشیم،زنک اورکاپرکی وافرمقدار پائی جاتی ہے۔ اس میں موجود آئرن کی وجہ سےخون کےسرخ خلیے بنتے ہیں اور دیگر منرلزاوردھاتوں سےخون میں مادوں کی مقدارمتوازن رہتی ہے اوربلڈ پریشرکنٹرول میں رہتا ہے۔ وزن میں کمی کےلیےاملی کااستعمال بہت بہترنتائج دیتا ہے۔ املی بھوک کم کرتی ہےاوریہ جسم میں فیٹ کواسٹورنہیں ہونےدیتی۔ وزن میں کمی کےلیےاملی سےبنائےگئےمشروبات بھی استعمال کیےجاتےہیں۔

املی میں موجود وٹامن سی اوردیگراینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کےلیےبہترین دوا کا کام کرتےہیں۔ املی مدافعتی نظام کوفروغ دے کرانسانی جسم کوبیماریوں سےبچا کرصحت مند زندگی کویقینی بناتی ہے۔ اس کےعلاوہ اس میں موجود ٹارٹاریک ایسڈ ایک طاقتورانٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتےہوئےجسم سےفاسد مادوں کوباہرنکالتاہے۔ املی کا استعمال طبیعت کوفرحت بخشتا ہے۔ یہ متلی اورقےکی شکایت دورکرکےغذا کوہضم کرتی ہے۔ متلی ہونےکی صورت میں اگراملی کا شربت استعمال کیا جائےتوفائدہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button