صحت

ناخن چپانے کی بری عادت سے چھٹکارہ کیسے ممکن؟

اکثر لوگ اپنے ناخنوں کو دانتوں سے کترتے ہیں اور لاکھ کوشش کے باوجود ان کی یہ عادت نہیں جاتی۔

لیکن بعض تدابیر اختیار کرکے اس کیفیت سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ نفسیات دانوں کا خیال ہے کہ یہ عادت اکثر بچپن میں لاحق ہوتی ہے اور عمر بھر جاری رہ سکتی ہے۔ اسے طبی زبان میں اونیکوفیجیا کہتے ہیں جو بظاہر بے ضرر لگتی ہے لیکن اس کے منفی اثرات بہت ہیں اور یہ آپ کو بیمار بھی کرسکتی ہے۔لیکن آخر ہم اپنے ناخن کیوں چباتے ہیں؟ آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ماہرین نے طبی اور نفسیاتی بنیادوں پر ناخن چبانے کی یہ وجوہ بیان کی ہیںبے چینی، ذہنی تناؤ اور اداسی وغیرہ میں ناخن کھانے کی عادت پڑجاتی ہے کیونکہ اس سے انسان خود کو مصروف سمجھتا ہے۔

اگر ناخن کا کوئی حصہ پیٹ میں چلاجائے تو اس سے معدے اور آنتوں کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن چند عادات کو اپنا کر اس سے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔

ناخن چھوٹے رکھیں

ناخن کترنے سے جان چھڑانے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ بڑھنے پر انہیں کٹر سے تراش دیا جائے اور اس سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔

خواتین نیل پالش لگائیں

نیل پالش لگا کر رکھیں۔ اس کے بعد جب جب ناخن کتریں گی آپ کو نیل پالش کی کڑواہٹ محسوس ہوگی اور اس عادت کو ترک کرنے میں مدد ملے گی۔

تجزیہ کیجئے

آپ اپنا تجزیہ کیجئے کہ آخر آپ ناخن کیوں کترتی ہیں۔ اس کا جائزہ لینے کے بعد عادتِ بد سے جان چھڑانے میں مدد مل سکتی ہے۔

عادت کو عادت سے بدلیں

اگر مسلسل ناخن کترنے کی عادت ہے تو آپ کوئی اور عادت اپنائیں۔ منہ میں سونف رکھ کر چباتے رہیں یا پھر چیونگم کی عادت اختیار کیجئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button