صحت

دانتوں کی صفائی انسانی صحت کے لئے کتنی ضروری؟

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کی وجہ سے دانتوں کی صحت کا عالمی دن مقرر ہوا ہے۔ 

دانتوں کی صحت کے عالمی دن پر صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ میری کاوشوں سے 20 مارچ کو دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضور ﷺ کی تقریباً 20 احادیث دانتوں کی صفائی سے متعلق رہنمائی کرتی ہیں، دانتوں کی صفائی کرنا ثواب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حضورﷺ ہر وضو کے ساتھ مسواک فرماتے تھے حتیٰ کہ فرشتہ وحی لاتا تو ساتھ میں مسواک کی بھی تلقین کرتا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ دانتوں کی صفائی سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، خواتین اور مرد دانت صاف کرنے کی عادت اپنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button