صحت

چقندرکا استعمال کینسرسےبچاؤکا بھی بہترین ذریعہ

انسانی صحت میں نہایت اہم کردارادا کرتا ہےاوردماغی کام انجام دینےوالےافراد کےلیےیہ ایک قدرتی ٹانک ہے

چقندرکا استعمال کینسرسےبچاؤکا بھی بہترین ذریعہ,چقندر اوراس کے جوس کے استعمال سے انسانی جسم میں ایسے بیکٹریازکی افزائش ہوتی ہے جوکہ صحت مند زندگی اوربہتردماغی کارکاردگی کا سبب بنتےہیں۔ ریڈاکس بائیولوجی جرنل میں شائع ہونےوالی ایک تحقیق کےمطابق چقندرکا استعمال انسانی صحت میں نہایت اہم کردارادا کرتا ہےاوردماغی کام انجام دینےوالےافراد کےلیےیہ ایک قدرتی ٹانک ہےجس کےاستعمال سےدماغ کی کارکردگی بہتراوریادداشت وسیع ہوتی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہےکہ بلڈ پریشرایک ایسی بیماری ہےجس پرکنٹرول نہ کیا جائےتویہ ہارٹ اٹیک اورفالج کا باعث بن سکتی ہے، چقندر کا استعمال یا روزانہ کی بنیاد پراس کےایک گلاس جوس کےاستعمال سےہائی بلڈ پریشرمیں کمی آتی ہے،انجائینا میں مبتلا بہت سےمریضوں کو نائٹریٹ پرمشتمل ادویات تجویزکی جاتی ہیں جبکہ چقندرمیں موجود نائٹریٹ خون کی نالیوں کوکھولتا ہےاورخون کےبہاؤکومتوازن بناتا ہے، دل کی اکثرشکایات میں چقندرکا استعمال نہایت مفید ہے۔

دوسری جانب غذائی ماہرین کے مطابق فائبر، فولیٹ، میگنیز ، پوٹاشیم ، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور سبزی چقندر کا بطور سلاد یا اس کا جوس بنا کر پینا صحت مند زندگی کے لیے ناگزیر ہے، اس کے جوس کے استعمال سے انسانی جسم کے لیے مطلوب غذائیت کی مقدار حاصل ہوتی ہے اور انسان جسمانی مشقت کے کاموں کے لیے بھی خود کو توانا محسوس کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کےمطابق چقندرمیں وٹامن اے،بی،سی،آئرن،کاپر اورمیگینشیم کی بھی بھرپورمقدار پائی جاتی ہے ۔ چقندرکےاستعمال کےسبب خون کےخلیے،دماغی وجسمانی کاکردگی،دل کی صحت،خون کی نسوں،جگراورپورے نظام ہاضمہ پرمثبت اورموثراثرات مرتب ہوتےہیں۔ اس کےعلاوہ ماہرین کےمطابق تن سازی کےخواہش مند افراد کےلیےچقندرکا استعمال نہایت  مفید ثابت ہوتا ہے،اس کےجوس کےاستعمال سے انسان دنوں میں ہی خود کوتروتازہ وتوانا محسوس کرتا ہے،چقندرکا استعمال کینسرسےبچاؤکا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button