صحت

لیمن گراس چائے کون سی بیماریوں کا علاج ہے؟

اسکے استعمال کے حوالے سے آپ گہرائی میں جاکر اسکا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ یہ کئی بیماریوں کا علاج ہے

لیمن گراس چائے کون سی بیماریوں کا علاج ہے؟،تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جڑی بوٹیاں اور نباتات کا استعمال ہزاروں سال سےہےاورکوئی ایک جڑی بوٹی جسےہم فوائد کےلحاظ سےسرفہرست رکھیں تووہ لیمن گراس ہے۔اسےعام طور پرلیمن گراس چائےکےطور پراستعمال کیا جاتا ہےاورسائنسی بنیادوں پرسات ایسی وجوہات ہیں جن میں یہ انتہائی مفید ہے۔  لیکن اگراسکےاستعمال کےحوالےسےآپ گہرائی میں جاکراسکا جائزہ لیں تو پتہ چلےگا کہ یہ کئی بیماریوں کا علاج ہے۔ مثلاً نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے، بے چینی اور دبائو کا توڑ، انفیکشن اور درد، دل کی بیماریوں اور دیگر کئی امراض کا علاج اس میں پوشیدہ ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی مائیکروبیئل پروپرٹیز کی بھی حامل ہے۔ جبکہ یہ جسمانی سوزش کو کم کرنے کے ساتھ مختلف وٹامنز اور معدنیات کی جسمانی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔  ماہرین صحت کے مطابق جن سات وجوہات کی بنیاد پر اسکا استعمال انتہائی مفید ہے، وہ یہ ہیں۔ لیمن گراس چائے نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے۔ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہے۔

یہ وزن میں کمی میں معاون اور کینسر کا بہترین توڑ ہے۔ جبکہ بے چینی اور ذہنی دبائو کو ختم کرکے پرسکون کرتی ہے۔  مزید برآں یہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ دل کی صحت کو محفوظ  رکھتی ہے۔ جبکہ یہ بالوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ منہ کی صحت کو بھی بہتر کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.