صحت

ہرے پتوں والی سبزیاں انسانی صحت کے لئے کیسی ہیں؟

ہری پتیوں والی سبزیوں کا ایک کپ روزانہ کھانے سے دل کے امراض کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے

ہرے پتوں والی سبزیاں انسانی صحت کے لئے کیسی ہیں؟ ایڈتھ کووان یونیورسٹی میں تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ پالک، سلاد اور دیگر پتوں والی سبزیاں نائٹریٹ سے بھرپور ہوتی ہیں۔ روزانہ ان سبزیوں کا ایک کپ ضرور کھانا چاہیے کیونکہ اس سے دل کو تقویت ملتی ہے، بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار بھی اپنی حد میں رہ سکتی ہے۔

اس سے قبل ہم نائٹریٹ سے بھرپور چقندر کے خواص بیان کرچکے ہیں۔ نائٹریٹ کی بنا پر چقندر کا رس بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے اور دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اسی بنا پر ہری سبزیاں بھی کسی سے کم نہیں ۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ سبزپتوں والی غذاؤں کی سلاد دن میں ایک مرتبہ ضرور کھانی چاہیے۔

green leave

اس ضمن میں ڈنمارک سے 50 ہزار افراد کا  غذائی ڈیٹا جمع کیا گیا اور اسے 23 سال تک نوٹ کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ جو افراد بہت شوق سے سبزیاں کھا رہے تھے ان میں ڈھائی یونٹ بلؑڈ پریشر کم دیکھا گیا یعنی امراضِ قلب کا خطرہ 12 سے 25 فیصد تک کم دیکھا گیا تھا۔

سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ روزانہ ایک کپ کچی یا نصف کپ پکی ہوئی سبزیاں کھانے سے امراضِ قلب کے خطرات کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح دل کی شریانوں کے مرض میں 26 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔ سبزیاں کھانے سے ہارٹ فیل اور فالج سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان سبزیوں کی اسموتھی یا جوس بھی یکساں طور پر فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.