صحت

کافی میں موجود کیفین نیند کا متبادل ہرگزنہیں

نئی تحقیق میں سائنسدانوں نےپتہ چلایا ہےکہ کافی نیند کی کمی کےباعث پڑنےوالےمنفی اثرات کو کم کرتا ہے

کافی میں موجود کیفین نیند کا متبادل ہرگزنہیں، محققین نےکافی کی اس اثرات کا اندازہ لگاتےہوئےکہا،گوکہ کیفین نیند کی کمی کےحوالےسےمدد کرتا ہےلیکن ایسےبھی نہیں ہےکہ جیسا کوئی تصورکرے۔ مشی گن یونیورسٹی کی سلیپ اینڈ لرننگ لیب کی سائنسدان اورسائیکالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسرکمبرلی فین کےمطابق کیفین نیند کی کمی سےپڑنےوالےاثرات کو زائل کرتا ہےلیکن یہ نیند کا نعم البدل نہیں ہے۔ پروفیسرکمبرلی فین جوکہ اس تحقیقی ٹیم کی سربراہی بھی کررہی ہیں انکا مزید کہنا ہےکہ ایک رات کی نیند کی محرومی سےسیکھنے،یاداشت اورذہنی صلاحیتوں پرجو اثرات مرتب ہوتےہیں کیفین اس سےنبرد آزما ہوتا ہے۔

لوگ آسان قسم کےٹاسک کافی استعمال کرکےپورے کرسکتےہیں، تاہم اس تحقیق کےدوران یہ بھی معلوم ہوا کہ زیادہ ترشرکا مشکل قسم کے ٹاسک سرانجام نہ دے سکے۔ پروفیسرکمبرلی فین نےمزید کہا کہ کیفین آپکےجاگنے اورکام کرنےکی صلاحیت کوبرقراررکھتا ہےلیکن یہ طریقہ کارکی غلطیوں کی روک تھام میں معاون ثابت نہیں ہوتا ہے،جیسےکہ طبی معاملات اورڈرائیونگ وغیرہ شامل ہے۔ کیفین توانائی کوتو بڑھاتا ہےاورنیند کی کمی کےاثرات کوبھی کم کرکےموڈ بہترکرتا ہےلیکن یہ رات کی مکمل نیند کا قطعی نعم البدل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.