صحت

اجوائن،سونف اورزیرےکوملا کرقہوہ بنایا جائےتوکیا فائدہ ہوگا؟

ماہرین جڑی بوٹیوں کےمطابق قدرت نےکچھ مسالا جات انسان کوبطورتحفہ دیئےہیں

اجوائن،سونف اورزیرےکوملا کرقہوہ بنایا جائےتوکیا فائدہ ہوگا؟ طبی وغذائی ماہرین کےمطابق انسانی صحت کا براہ راست تعلق غذا سے ہوتا ہے،کیا کھایا پیا جا رہا ہےاورکتنی مقدارمیں یہ بہت معنی رکھتا ہے، مثبت اورمضرصحت غذا کےاستعمال کےبعد بھی صحت مند اورمتحرک زندگی چاہتےہیں تواس کےلیےجسم کو ڈیٹاکسیفائی کرنا نہایت ضروری ہےجس کےلیےہربیماری کےاسپیشلسٹ کی جانب سے زیادہ پانی کا استعمال تجویزکیا جاتا ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کےمطابق قدرت نےکچھ مسالا جات انسان کوبطورتحفہ دیئےہیں جن کےاستعمال سے ناصرف خون سے مضرصحت مادوں کا صفایا  ممکن ہوتا ہےبلکہ جسمانی اعضاء کی کارکردگی بھی بہترہوتی ہےاورسو بیماریوں کی جڑموٹاپےاورہائی کولیسٹرول لیول سےبھی نجات حاصل ہوتی ہے۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق موسمی متعدد بیماریوں، موٹاپے،معدے اورآنتوں کی صفائی اورچاق وچوبند رہنےکےلیےتین اجزا اجوائن، کالا زیرہ اور سونف سےبنا قہوہ صبح شام استعمال کرلیا جائےتومندرجہ بالا سب ہی بیماریوں سے نجات ممکن ہوتی ہے بلکہ جسم پرجمی برسوں پرانی جمی چربی بھی تیزی سےگھلتی ہے۔

اجوائن،سونف اورزیرے سےبننےوالا جادوئی قہوے کےلیے درکاراجزا:

ایک کھانےکا چمچ کالا زیرہ، ایک کھانےکا چمچ سونف اورچوتھائی کھانےکا چمچ اجوائن لےلیں۔ سونف معدے اورآنتوں سے جُڑی بیماریوں کےلیے بہترین دوا ہے،سونف کےاستعمال سے تادیر بھوک نہیں لگتی ہے۔ زیرہ اور اجوائن جسم اورپیٹ کےگرد جمی ضدی چربی گھلانے کے لیے بہترین اجزا ہیں، اجوائن کےاستعمال سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہےاورغذا کےساتھ کھائی گئی اضافی چکنائی کے اخراج کا سبب بنتا ہے۔ اجوائن تاثیرمیں گرم ہوتی ہےاس کےلیےاس کا استعمال خواتین کےلیےمفید قراردیا جاتا ہے۔

قہوہ بنانے کی ترکیب

ایک برتن میں پانی کواچھی طرح ابال لیں اورجوش دلا کرچولہا بند کردیں۔ اب یہ تینوں اجزا سونف،اجوائن اورزیرہ کپ میں ڈال کراُبلتا ہوا  پانی شامل کر یں اور 12 سے 15 منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اس قہوے کو دن کے آغاز میں نہار منہ اور رات سونے سے قبل پئیں، یہ قہوہ ایک مہینے میں 2 سے 3 کلو وزن کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.