صحت

گوارکی پھلی کھانے کے ناقابل یقین فوائد سامنے آگئے

عام روایتی طریقوں سے سبزی بنا کر یا گوشت کے ساتھ پکا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

گوارکی پھلی کھانے کے ناقابل یقین فوائد سامنےآگئے، پاکستان سمیت ایشائی ممالک خصوصاً بھارت، بنگلہ دیش میں گوارکی پھلی کو بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے، فصلوں کی کاشت کے ماہرین کےمطابق گوار پھلی کی کاشت کےلیے زیادہ محنت درکار نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ اس پھلی کی مارکیٹ میں بہتات نظر آ تی ہے، فائبر سے بھرپور یہ سبزی صحت کےلیے نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔  غذائی ماہرین کے مطابق پھلیاں انسانی صحت کے لیے ناگزیر ہیں، پھلیاں اور ہرے رنگ کی تمام سبزیاں انسانی صحت اور معدے سے جڑی تمام شکایتوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

گوارکی پھلی کا بطور سبزی یا اس کا چاولوں میں استعمال کرنا انسانوں کے لیے صحت مند غذا ثابت ہوتا ہے، گرمیوں  کے دوران جب کچھ سمجھ میں نہ آئے تو گوار  کی پھلی کا آپشن بہترین ہے ۔ گوار پھلی کی سبزی انسانی خطرناک بیماریوں مثلاً شریانوں کے تنگ ہو جانے،  دل کی متعدد شکایتوں اور شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین غذا قرار دی جاتی ہے۔ گوار کی پھلی کی فصل کو بطور زمین کی کھاد، زمین کی ذرخیزی بڑھانے اور جانوروں کے چارے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

گوار پھلی کا استعمال

گوار پھلی کا استعمال متعدد طریقوں سےکیا جاتا ہے۔ اسےعام روایتی طریقوں سےسبزی بنا کریا گوشت کےساتھ پکا کربھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوارکی پھلی کےاستعمال سےقبل اسےابال کرپانی نکال لیا جاتا ہےتاکہ اس پھلی کی سختی اور تیکھےذائقےمیں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.