صحت

ناشپاتی ایسا پھل جس کا فائدہ سیب سے کم نہیں

غذائیت سےبھرپورایک ناشپاتی روزانہ کھانےسےبہت سی جان لیوا بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے

ناشپاتی ایسا پھل جس کا فائدہ سیب سے کم نہیں،سیب کوصحت کا خزانہ کہا جاتا ہے، لیکن ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے، جوغذائی افادیت میں کسی طورسیب سےکم نہیں، ناشپاتی اہم اینٹی آکسیڈینٹس اورصحت بخش فائبرسےبھرپورپھل ہے۔ چکنائی اورکولیسٹرول سے پاک غذائیت سے بھرپورایک ناشپاتی روزانہ کھانے سے بہت سی جان لیوا بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ناشپاتی میں موجود کم چکنائی اور فائبر کی بھاری مقدار کی بدولت آپ روزانہ ایک ناشپاتی کھا کربلند فشارِ خون( بلڈ پریشر) اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھ سکتےہیں۔

ناشپاتی میں بڑھتی ہوئی انسولین کے خلاف مزاحمت کی اہلیت پائی جاتی ہے، جو آپ کے جسم کو شکر اور انسولین کو خون میں جذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتے ہیں۔ فائبر کے علاوہ ناشپاتی میں فلیوینول اور اینتھی سڈ بھی پائے جائے جاتے ہیں۔ یہ تینوں مل کر خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھتے ہیں، جس سے ذیابطیس جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

ناشپاتی وٹامن سی، وٹامن کے اور تانبے جیسے اینٹی آکسی ڈینٹ سے لبریز ہوتی ہے۔ یہ انٹی آکسیڈینٹ مدافعتی نظام کو اچھی طرح کام کرنے میں مدددے کر آپ کے جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔

ایک اوسط سائز کی ناشپاتی میں ہماری روزمرہ کی ضروریات کے لیے درکار فائبر کی  20 فیصد مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ تو ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ فائبر ہمارے نظام انہظام کے لیے بہت ہوتا ہے۔ فائبر آنتوں میں پائے جانے والے اچھے بیکٹریا کو غذا فراہم کرتے ہوئے آپ کی آنتوں کے اندرونی نظام کی صفائی بھی کرتے ہیں۔ دائمی قبض کے مریضوں کے لیے ناشپاتی ایک بہترین تیر بہدف نسخہ ہے۔ کیوں کہ اس سے قبض کی شکایت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

داغ دھبوں سے پاک چمکتا ہوا چہرہ ہر کسی خواہش ہوتی ہے۔ اور آپ کو اس کے لیے کسی بیوٹی کریم یا ماسک کی ضرورت نہیں، صرف زیادہ سے زیادہ ناشپاتی کھائیں۔ ناشپاتی میں موجود فائبر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے خون میں شکر کی سطح بہت زیادہ کم زیادہ نہیں ہوتی اور آپ کی جلد میں موجود کولاجن متاثر نہیں ہوتا۔  صرف یہی نہیں بلکہ ناشپاتی جھائیوں کے خلاف جنگ میں بھی مدد دیتی ہے۔

وٹامن سی، وٹامن کے اور تانبے جیسے اینٹی آکسیڈینٹ سے آپ کی جلد بھی صحت مند ہوتی ہے۔ ایک ناشپاتی روزانہ کھائیں اور اپنی جلد کو نرم ملائم ، صحت مند اور چمک دار بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.