صحت

کیا فالسےکو مضبوط ہڈیوں کے لیےمفید سمجھا جائے؟

فالسہ کھانا آپ کی مجموعی صحت کےلیےبہت اچھا ہے،یہ آپ کےدل کی صحت کوبہتر کرتا ہے

کیا فالسےکو مضبوط ہڈیوں کے لیےمفید سمجھا جائے؟ ہت سارے لوگ موسم گرما کا انتظارکرتےہیں تاکہ وہ فالسہ سےبےشمارفوائد حاصل کرسکیں، آئیےہم بھی فالسہ کےصحت سےمتعلق چند فوائد کےبارے میں جاننےکی کوشش کرتےہیں۔ فالسہ کھانا آپ کی مجموعی صحت کےلیےبہت اچھا ہے،یہ آپ کےدل کی صحت کوبہتر کرتا ہے، بلڈ پریشراورجسم کےکولیسٹرول کی سطح کومنظم کرتا ہے۔ اس کےعلاوہ موسم گرما کا یہ پھل آپ کوبخار،نزلہ اورجسم پر موجود سوزش جیسےمسائل سےنجات دلانےمیں بھی مدد کرتا ہے۔

فالسہ کےساتھ ہی اس کا جوس بھی بہت مفید ہوتا ہے،فالسےکا جوس پینےسےنظام ہاضمہ بہترہوتا ہےاورسینےکی جلن بھی ختم ہوتی ہے۔ فالسہ میں موجود کیلشیم کی وجہ سےاس پھل کو مضبوط ہڈیوں کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ فالسہ سانس کی دشواریوں کا بھی ایک بہت اچھا علاج ہے، یہ دمہ، کھانسی، سردی اور گلے کی سوزش جیسے مسائل کا علاج کرسکتا ہے۔

فالسہ آپ کی جِلد کے لیے بھی بہت مفید ہے، یہ آپ کی جِلد کو ایکنی جیسے مسائل سے پاک کرتا ہے اور ساتھ ہی آپ کی جِلد کو تر و تازہ اور خوبصورت بھی بناتا ہے۔ فالسہ میں اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامن اے اور سی کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جن سے مختلف قسم کے کینسر کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.