صحت

چہرے کی خوبصورتی سےسونف اور الائچی کا کیا تعلق؟

سونف اورالائیچی کوملا کرکھانےیا ان کا قہوہ بنا کرپینےسےخوبصورتی پر واضح مثبت فرق پڑتا ہے

چہرے کی خوبصورتی سےسونف اور الائچی کا کیا تعلق؟ الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہرے رنگ کی چھوٹے چھوٹے دانوں پر مشتمل سونف اور الائچی کےاستعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پربھی بےشمارفوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اِن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

سونف اور الائچی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، اِنہیں کھانوں سمیت چائے یا قہوہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، دونوں کا استعمال سانسوں کو تازہ دم بناتا ہے اور  ہاضمے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، میٹابالزم تیز ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں با آسانی دستیاب سونف اور الائچی کو ملا کر ا ستعمال کرنے سے جہاں صحت پر بے شمار مثبت اثرات آتے ہیں وہیں اِن کے استعمال سے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سونف اور الائیچی کو ملا کر کھانے یا ان کا قہوہ بنا کر پینے سے خوبصورتی پر واضح مثبت فرق پڑتا ہے، سونف اور الائچی کے استعمال سے معدے اور جگر کی گرمی اور تیزابیت کم ہوتی ہے اور جلد صاف شفاف، ایکنی، کیل، مہاسوں سے پاک ہو جاتی ہے جبکہ رنگت میں واضح نکھار آتا ہے، دونوں کے قدرتی اجزا ہونے کے سبب اِن کے استعمال سے صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی منفی اثر بھی نہیں پڑتا۔

غذائی ماہرین کے مطابق جہاں سونف کے خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں یہ صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے، سونف اور الائچی کے استعمال سے صحت پر آنے والے مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں۔

سونف میں وٹامن اے اورسی بھرپورمقدارمیں پایا جاتا ہےجس کےسبب  اس کا استعمال بینائی کی حفاظت کرتا ہے، غذائی ماہرین کےمطابق سونف پیس کراس کا قہوہ بنا کرپینےسےکمردرد میں بہتری آتی ہے، سونف اورالائچی کا استعمال معدے کی مضرصحت رطوبت اورتیزابیت کوخارج کر تا ہےاورگردے اورمثانےکا ورم دورکرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

فرحت بخش احساس دلانےوالی سونف اورالائچی کا استعمال دماغ کی کمزوری اور یادداشت کے لیے بہترین دوا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سونف اور الائچی میں ’فیمیل ہارمون‘ ایسٹروجن کی متوازن افزائش کی بھی خاصیت پائی جاتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال خواتین کے یے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

سونف دودھ پلانےوالی ماؤں کےلیےبھی بہت مفید قراردی جاتی ہے،اس کےاستعمال سےدودھ کی مقداربھی بڑھتی ہے۔ سونف کی کچھ مقدارچبانےسےبیٹھی ہوئی آوازٹھیک ہوجاتی ہے،پسی ہوئی الائچی اورسونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کےساتھ پھانکنےسےبخاراوربد ہضمی کےدوران ہونےوالی متلی کی روک تھام  میں مدد فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.