صحت

قربانی کے گوشت کی بو ختم کرنے کا آسان طریقہ

قربانی کے گوشت میں سے ایک مخصوص قسم کی مہک آتی ہے جس کی وجہ سے اکثر افراد اسے نہیں کھاتے جب کہ  کچھ لوگ اس بو کے باعث متلی اور قے کی شکایت بھی کرتے ہیں۔

تاہم قربانی کے گوشت میں سے آنے والی بو کو باآسانی ختم کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ نمبر 1:

قربانی کے گوشت کی مہک کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے گوشت کی مقدار کو دیکھتے ہوئے لہسن اور سرکہ لیں۔ لہسن کو کوٹ کر سرکے کے ساتھ ملائیں اور پیسٹ بنالیں۔

اب یہ پیسٹ اِس طرح گوشت پر لگائیں کہ کوئی جگہ باقی نہ رہے۔

پیسٹ لگانے کے بعد گوشت کو ایک گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں، بو کا نام و نشان تک باقی نہ رہے گا۔

طریقہ نمبر 2:

روٹی پکانے والا آٹے کا خشکا (آٹے کی بھوسی) لیں اور اس کی موٹی تہہ پورے گوشت پر لگادیں۔ تہہ لگانے کے بعد گیلا ہاتھ اس گوشت پر پھیریں تاکہ خشکا گوشت پر ٹھہر جائے پھر بعدازاں اسے دھو لیں۔

اس گوشت کو 2گھنٹے کیلئے رکھیں اور پھر استعمال کریں۔ چاہیں تو اِسے فریز بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.