صحت

ایک ارب بچوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے خطرات لاحق

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں نے دنیابھرمیں بچوں پربھی اثرات مرتب کیے۔

دنیا میں کوئی بھی بچہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے محفوظ نہیں رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ارب بچوں کی صحت اور زندگیوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فورے نے اس رپورٹ میں شامل حقائق کو انتہائی دہلا دینے والے قرار دیتے ہوئے کہا کہ کلائمیٹ اور ماحولیاتی تبدیلیاں کسی شاک یا صدمے کے برابر ہیں اور انھوں نے بچوں کے حقوق کے دائرے کو محدود کر دیا ہے۔

بچوں کے بنیادی حقوق کا دائرہ چھوٹا ہونے سے ان کا استحصال بڑھ جائے گا اور وہ تعلیم، رہائش اور بچپن کی آزادی سے بھی محروم ہو کر رہ جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صورت حال ایک بھیانک رخ اختیار کرتی جا رہی ہے اور انجام کار دنیا کا ہر بچہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہو کر رہیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.