صحت

کافی پینے سےدل کی بیماریوں کے خطرات کم

ماہرین کے مطابق روزانہ تین کپ کافی پینے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 12 فیصد اوردل کی بیماریوں سے مرنے کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

ہنگری کی سیمیلویز یونیورسٹی کے محققین نے کافی پینے کی عادتوں، ہارٹ اٹیک اور فالج کے واقعات کے مابین وابستگی کی چھان بین کی۔تحقیق کے دوران انہوں نے پایا کہ درمیانے درجے کی کافی کا استعمال فالج کے خطرے کو کافی نہ پینے والے لوگوں کے مقابلے میں 21 فیصد تک کم کرسکتا ہےمحقیقین کا کہنا ہے کہ یہ لوگوں میں کافی کی باقاعدہ استعمال  اور  کافی کےقلبی اثرات کا منظم انداز میں جائزہ لینے کا سب سے بڑا مطالعہ ہے

ماہرین کے مطابق  تحقیق کے  نتائج بتاتے ہیں کہ کافی کا باقاعدگی سے استعمال محفوظ ہے، یہاں تک کافی کو روزانہ زیادہ مقدار میں استعمال بھی دل سے متعلق صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتا اور دس سے پندرہ سال تک مسلسل کافی پینابھی موت کا سبب نہیں بن سکتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کی ایک دن  میں آدھے سے 3 کپ تک  کافی  پینافالج کے  خطرات ، قلبی امراض یا کسی بھی وجہ سے موت کے خطرات کو کم کر دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.