صحت

ایسٹرا زینیکا کی کووڈ 19 سے بچانے والی دوا مؤثر قرار

ایسٹرا زینیکا کی اینٹی باڈی دوا کووڈ 19 کی سنگین بیماری کے خطرے کو کم از کم 50 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

کمپنی کی تیار کردہ یہ دوا 2 اینٹی باڈیز کے امتزاج پر مبنی ہے جو ایسے افراد کے خون کی مدد سے تیار کی گئی ہے جو ماضی میں کووڈ 19 کے شکار رہ چکے ہیں۔کمپنی کی یہ اپنی طرز کی پہلی دوا ہے جو آخری مرحلے کے ٹرائلز میں کووڈ 19 سے تحفظ اور علاج میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پہلے ہی اس دوا کی منظوری کے لیے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے پاس درخواست اگست میں دوا کے ابتدائی ٹرائل کے نتائج کے بعد جمع کرائی جاچکی ہے۔

نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ اس دوا سے علامات والی بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ 77 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ کسی بھی رضاکار میں سنگین بیماری کا کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔

اب کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ڈیٹا کو بھی طبی انتظامیہ کے پاس جمع کرایا جائے گا۔

ایسٹرا زینیکا کی جانب سے جاری نئے نتائج میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کی علامات ظاہر ہونے کے 7 دن کے اندر اس دوا کا استعمال بیماری کی سنگین شدت یا موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس دوا کا استعمال 407 مریضوں کو کرایا گیا تھا جن میں سے 18 میں کووڈ 19 کی شدت سنگین ہوئی یا ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.