صحت

اُن بیجوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو ؟؟؟

بیج ضروری غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس ہیں، آپ اپنی خوراک میں مختلف قسم کے بیج شامل کر سکتے ہیں

بیج ضروری غذائی اجزاء کا پاورہاؤس ہیں،آپ اپنی خوراک میں مختلف قسم کےبیج شامل کرسکتےہیں،آپ کی خوراک میں بیج شامل کرنے سےآپ کےجسم کومتعدد ضروری غذائی اجزاء حاصل کرنےمیں مدد مل سکتی ہے۔ آپ مختلف خوراکوں اورمشروبات میں تھوڑی مقدارمیں بیج شامل سکتےہیں۔ یہاں ماہرین اُن بیجوں کےبارے میں بتا رہےہیں جوفائبراوردیگرغذائی اجزاء سےبھرپورہیں۔ یہ آپ کومتعدد صحت کے فوائد پیش کرسکتےہیں۔ آئیےان پرایک نظرڈالیں اورانہیں اپنی غذا میں شامل کرکےصحت سے متعلق بےشمارفوائد حاصل کریں۔

تخم ملنگا:

تخم ملنگا کےبیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، اینٹی آکسیڈینٹس، پروٹین اورزنک سےبھرپورہوتےہیں۔ یہ بیج آپ کومیگنیشیم، کیلشیم اورآئرن بھی پیش کرسکتے ہیں۔ آپ انہیں مختلف مشروبات اوردودھ میں شامل کرکےپی سکتے ہیں۔

کدو کے بیج:

کدو کے بیج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، ان میں اومیگا 3، 9 ضروری امینو ایسڈ، پروٹین، پوٹاشیم، زنک، آئرن، میگنیشیم، سیلینیم، وٹامن ای، وٹامن کے اور بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ کدو کے بیجوں میں سوزش کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ آپ کدو کے بیجوں کو کچا یا بُھن کر اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔

سورج مکھی کے بیج:

سورج مکھی کے بیج وٹامن ای، پروٹین، فائبر، فائٹو کیمیکل، سیلینیم، کاپر اور میگنیشیم کا اچھا ذریعہ ہیں۔ آپ روزانہ ایک مٹھی بھر کر سورج مکھی کے بیج کھاسکتے ہیں۔

تربوز کے بیج:

تربوز کے بیجوں میں فولیٹ، آئرن، زنک، تانبا، میگنیشیم اور پوٹاشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ بیج امینو ایسڈ، پروٹین اور بی کمپلیکس وٹامن سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، یہ میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

تِل کے بیج:

تِل کے بیج بھی ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، تِل کا تیل لینولک اور اولیک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتا ہے، جو کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ آپ تِل کا تیل بطور سلاد ڈریسنگ استعمال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.