صحت

ایلوویرا؛ایسا پودا جو کئی امراض کا خاتمہ کرسکتا

جلد کی حفاظت ہو یا زخم کا مرہم ایلوویرہ جیل ان تمام مسائل کے حل میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔ لیکن بات یہی ختم نہیں ہو تی یہ کئی امرض می بطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ذیابیطس کے مرض میں انسولین کی کمی سے جسم میں گلوکوز کی سطح اعتدال سے بڑھ جاتی ہے اوراسے منظم کرنے کے لئے انسولین درکار ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مرض کے بعد امراض قلب اور فالج کا خطرہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے اس کے ساتھ ہی یہ مرض اعصابی نظام کے مسائل،کمزور بینائی،زخم کا دیر س مندمل ہو نا اور دیگر انفیکشن کے خطرات کے خدشات کو کئی گناہ بڑھا دیتا ہے۔ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایلوویرا جیل آپ کے خون میں برے کولسٹرول یعنی لپیڈ پروفائل اور ہائپر گلیسیمیا کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو ذیابیطس کے شکار افراد میں عام پایا جاتا ہے اور یہ دل کے امراض کی ایک بڑی وجہ بھی ہے۔

اس تحقیق کے پہلے مرحلے میں بہتر ایسے خواتین کو شامل کیا گیا جو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھی انہیں چھ ہفتوں کے لئے بغیر دوا یعنی جھوٹ موٹ کی دوا ایلوویرا جیل کا ایک چمچ دیا گیا، ایلوویری جیل کے علاج سے ٹرائی گلسرائیڈ اور خون میں گلوکوز کی سطح میں نمایا ں کمی دیکھی گئی۔جبکہ دوسری مرحلے میں جھوٹ موٹ کی دوا ایلو ویرا جیل اور ذیابیطس کی ایک مخصو ص دوا کے ساتھ استعمال کروائی گئی۔ اس کے نتیجے میں بھی ایلوویرا جیل والے گروپ میں ٹرائی گلیسرائڈ اورخون میں گلوکوز کی مقدار میں بھی نمایا ں کمی دیکھی گئی۔

اس تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ایلوویرا جیل میں ذیابیطس سے لڑنے کے خواص پائے جاتے ہیں اور مستقبل میں اسے اس مرض کے لئے  بطوردوا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.