صحت

ناشتہ نہ کرنےسےصحت پرکس قسم کے اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ صبح کا ناشتہ نہ کرنےسےصحت پرمتعد منفی اثرات مرتب ہوتےہیں

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ صبح کا ناشتہ نہ کرنےسےصحت پرمتعد منفی اثرات مرتب ہوتےہیں۔ انکےمطابق ناشتہ دن کےآغازکا پہلا کھانا ہوتا ہے،اورصبح اٹھتےہی جسم کوتوانائی کی ضرورت ہوتی ہےجوکہ صحت بخش ناشتےسےحاصل ہوتی ہے۔ تاہم زندگی کی مصروفیات کی وجہ سےلوگ اس اہم ضرورت زندگی یعنی ناشتےسےپہلوتہی کرتےہیں، دس بارہ گھنٹےکےوقفےکےبعد پہلا کھانا آپ کی صحت وتوانائی کو بحال کرتا ہے،تاہم اگراسےترک کیا جائےتوپھرصحت پراسکےکئی منفی اثرات مرتب ہوتےہیں۔

وزن بڑھنا: اگر آپ دن کے وسط تک بھوکے رہیں گے تو اس سے آپ کا جسم زیادہ کیلوریز والی خوراک کی خواہش کرتا ہے، اس کی وجہ سے آپ میٹھی اور چکنی اشیا کھاتے ہیں تاکہ آپکی بھوک ختم ہوجائے، لیکن یہ بھوک کو مٹانے کے ساتھ وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔  ذیا بیطس لاحق ہونے کے امکانات: ایک طویل وقفے کے بعد جب آپ ناشتہ نہیں کرتے تو آپکے جسم کا شوگر لیول اچانک بڑھ جاتا ہے تاکہ جسم کو توانائی فراہم کرسکے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ تر ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کا  خطرہ ہوتا ہے۔

ڈیمنشیا: اس حوالے سے جاپانی جرنل آف ہیومن سائنسز آف ہیلتھ سوشل سروسز میں شائع شدہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے وہ ذہنی کمزوریوں کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں، اور ڈیمنشیا یعنی بھولنے اور حافظہ کمزور ہونے کی بیماری ہوجاتی ہے۔ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دماغی سیل کام کرنا بند کردیتے ہیں اور اس سے ذہنی صلاحیتوں میں کمی آتی ہے اور یہ بگڑ کر شدید بیماری جیسے ڈیمنشیا کا سبب بن جاتا ہے۔

شقیقہ یا آدھے سر کا درد: ناشتہ ترک کرنے کی وجہ سے جسم میں شوگر کی سطح گر جاتی ہے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے، بلڈ پریشر بڑھنے سے ابتدا میں تو سر میں ہلکا درد لاحق ہوتا ہے جو بعدازاں شدید مائیگرین یا آدھے سر کے درد میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

خلیوں میں پیدا ہونے والے نامیاتی عمل (میٹا بولزم پر اثرات): صبح کے اوقات میں جسم کے افعال کو چلانے کے لیے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، اور اگر ناشتہ نہ کیا جائے تو پھر یہ میٹابولزم کے عمل کو روکتا ہے جو کہ صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

قوت مدافعت میں کمی: ناشتہ اہم غذائی اجزا پر مشتمل ہوتا ہے جسکی جسم کو ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ قوت مدافعت کو برقرار رکھے اور بیکٹریا اور وائرسسز سے لڑ سکے۔ ناشتہ نہ کرنے سے قوت مدافعت درست انداز میں کام نہیں کرتا اور نتیجے میں بیماریوں کے حملے موثر ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.