صحت

بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے پانچ طریقے

پاکستان میں محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کرنےشروع کردیےہیں تاکہ لوگ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہ سکیں

ماہرین صحت نے بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے پانچ طریقے یا تجاویز دی ہیں۔ پاکستان میں شدید گرمیوں کا آغازمارچ کے مہینے سے ہی ہوگیا ہے اوردرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ اس حوالےسے پاکستان اوربھارت میں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرنے شروع کردیے ہیں تاکہ لوگ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہ سکیں۔

ویسے تو ہیٹ اسٹروک سب کے لیے ہی خطرناک ہے لیکن یہ اسکول جانے والے چھوٹے بچوں کے لیے کافی خطرناک ہوسکتا ہے اور ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔  اس سلسلے میں ماہرین نے ایسے طریقہ کار سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صحت بخش اور قدرتی خوراک کا استعمال کرکے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کا مقابلہ کرسکیں۔

ستو:

اس طریقہ کار میں جو پانچ اشیا بتائی گئی ہیں ان میں سب سے اول نمبر پر ستو ہے۔

بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے پانچ طریقے

 اسے غریبوں کا پروٹین بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھنے ہوئے چنے سے تیار کیا جاتا ہے، ستو کھانے یا اسے پانی میں ملا کر پینے سے ہیٹ اسٹروک کے اثرات کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں۔

تربوز:

بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے پانچ طریقے

یہ نوے فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اور انتہائی رس دار پھلوں میں شامل ہے۔ گرمیوں میں اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ امینو ایسڈ جسے اسٹرولین بھی کہتے ہیں سے بھرپور ہوتا ہے، جو کہ دل کی صحت کے لیے کافی مفید اور اس میں مدافعت پیدا کرتا ہے۔

لسی یا چھاچھ:

بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے پانچ طریقے

لسی یا چھاچھ جسے انگلش میں بٹر ملک کہتے ہیں، یہ روایتی مشروب جسم میں پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے انتہائی مفید ہے، جبکہ یہ نظام انہضام کو بھی بہتر کرتا ہے۔

لیموں پانی:

بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے پانچ طریقے

 یہ مشروب تازہ لیموں کے رس اور پانی میں چینی اور نمک ملاکر تیار کیا جاتا ہے۔ لیموں میں متعدد ضروری حیاتین اور معدنیات جیسے وٹامن سی، بی 6 اور پوٹاشیئم شامل ہوتا ہے۔ اس کی شکنجی کافی مشہور ہے۔

آم:

بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے پانچ طریقے

یہ بھی 80 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور گرمیوں میں بہت شوق سے کھایا جانے والا پھل ہے۔ اسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہتے ہیں، اور ہر عمر کے افراد پسند کرتے ہیں۔ آپ اپنے بچوں کو اسے اسموتھیز کی شکل میں بھی دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.