صحت

چند مفید نسخے آزمائیں اور عید پر چہرہ چکمائیں

عید میں وقت بہت کم ہے اور خواتین رمضان بھر میں کچن میں کام کر کے اپنے چہرے چمک دمک گنوا چکی ہیں۔

عید کے موقع پر پارلرز میں بھی خواتین کا ہجوم لگا ہوا ہوتا ہے تاہم اب آپ کو پارلر جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں آپ کے کچن میں موجود چند اشیا سے ایسے بہترین نسخے جن سے آپ حاصل کر سکیں گی پارلر جیسا نکھار وہ بھی گھر میں۔

تو آیئے پھر یہ جادوئی گھریلو نسخے کونسے ہیں جان لیتے ہیں۔

چہرے کی چمک بڑھائیں

بیکنگ سوڈا کو لیموں کے رس میں ملا کر پیسٹ بنا لیں ، اس پیسٹ میں چند قطرے ناریل کا تیل ملائیں اور چہرے پر لگا لیں۔ سوکھ جانے پر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ کی جلد چمک اٹھے گی۔

دانوں اور کیل مہاسوں سے نجات

چہرے پر نکلنے والے دانوں اور کیل مہاسوں سے جان چھڑانی ہو تو رات سونے سے قبل انگلی کی مدد سے شہد لگا کر اوپر سنی پلاسٹ یا کوئی بینڈیج لگا لیں۔ صبح اٹھ کر دیکھیے گا کہ کتنا فرق پڑا۔

بلیک اور وائٹ ہیڈز سے نجات

بلیک ہیڈز سے تقریباتمام ہی خواتین پریشان رہتی ہیں، اس مسئلے کا حل بھی نہایت آسان ہے، کھیرا کدوکش کر کے اسے چہرے، آنکھوں اور گردن پر 15 منٹ کے لیے لیپ کر لیں پھر منہ دھو لیں، دانوں اور بلیک ہیڈز کے لیے یہ آزمودہ نسخہ ہے۔بلیک ہیڈزکے فوری خاتمے کے لیے ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ٹماٹر کا پیسٹ اور شہد مکس کرکے ماسک کے طور پر لگائیں۔

چہرے کی جھائیاں اور جھریاں دور کریں

چہرے کی جلد ڈھیلی پڑ جانے سے پریشان خواتین کہیں جانے سے پہلے اچھا میک اور جلد پر کھنچاؤ چاہتی ہوں تو ایک ٹیبل اسپون انڈا اور 2 ٹیبل اسپون ایلو ویراجیل مکس کر کے جلد پر ماسک کے طور پرلگائیں اور جادو اثردیکھیں۔

تیل سے مساج کریں

چکمتی دمکتی جلد کے لیے چہرے پر بادام، ناریل یا زیتون کے تیل کے چند قطروں سے مساج اپنا معمول بنا لیں، جلد ہمیشہ چمکدار اور خوبصورت دکھائی دے گی۔

ڈیڈ اسکن کا خاتمہ

چہرے کی جلد کے مساموں کی اندر تک صفائی کے لیے دو ٹیبل اسپون دہی میں ایک ٹیبل اسپون جو ملا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔ یہ آپ کے چہرے کے مردہ خلیات کا خاتمہ کردےگا۔

آئلی اسکن سے نجاتچہرے سے اضافی چکنائی ختم کرنی ہوتو ایک ٹیبل اسپون ہلدی میں دو ٹیبل اسپون ایلو ویرا جیل ملا کر پیسٹ بنا لیں اور منہ پر لگائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.