صحت

ناخن کن خطرناک بیماریوں کی علامات ظاہر کرتے ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہےکہ آپ کے ناخن آپ کی صحت کے راز دار ہیں، یعنی ناخن دیکھ کرآپ کی صحت سے جڑے اندرونی راز جانے جاسکتے ہیں وہ کیسے؟ آئیں اس حوالے سے جانتے ہیں۔

1: پیلی رنگت

ناخنوں کی پیلی رنگت کی عام وجہ جسم میں خون کی کمی اینیمیا کی بیماری کو ظاہر کرتی ہے اس کے علاوہ تھائی رائیڈ، پھیپھڑوں، ذیابطیس اور فنگل انفیکشنز کو ظاہر کرتی ہے۔

2: سفید رنگت، سیاہ کنارے

اگر آپ کے ناخنوں کی رنگت سفید لیکن کنارے سیاہ ہیں تو یہ علامت جگر کے مسائل یعنی ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کا عندیہ ہیں۔

3: اطراف کی جلد پھولی ہوئی

اگر آپ کے ناخنوں کے اطراف میں پھولی ہوئی جلد ہے تو یہ ٹشوزمیں خرابی کا بھی نتیجہ ہوسکتی ہے۔

ٹشوز میں کسی قسم کے انفیکشن سے ناخنوں کے اردگرد کی جِلد سرخ ہوجاتی ہے اور یہ سوجن کا سبب بنتی ہے۔

4: نیلی رنگت

ناخنوں کی نیلی رنگت آکسیجن کی کمی، پھیپھڑوں کے امراض اوردل کی بیماریوں کی جانب خدشہ پیدا کرتی ہے۔

5: سیاہ لکیریں پڑنا

ناخنوں کے نیچے سیاہ لکیریں پڑ گئی ہیں تو یہ جِلدی کینسر کی علامات میں سے ایک ہے ۔

6: کھردے ناخن

کھردرے ناخن ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں کی بیماریوں کو واضح کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.