صحت

کیا آپ جانتے ہیں کہ آڑو کتنا مفید پھل ہے؟

اگر بیماریوں سے بچناچاہتے ہیں توہرموسم کا پھل ضرور کھائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قدرت نے تمام ہی پھلوں میں جہاں بے پناہ ذائقہ دیا ہے وہیں ان میں ایسے غذائی اجزاء رکھے ہیں جو کئی بیماریوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں ساتھ ہی اس موسم کی اثرات سے بچانے اورجسم کو مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ موسم گرما اپنے ساتھ کئی مزیدار پھلوں کی سوغات لے کر آتا ہے ان میں آڑو بھی شامل ہے۔ آڑو نہایت میٹھا اور رسیلا پھل ہے جو ٹھنڈی تاثیر رکھنے اور پانی سے بھرپور ہونے کی بنا پر گرمی کو دور کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔

ایک کپ کٹے ہوئےآڑو میں جن صحت بخش اجزاء کا تناسب پایا جاتا ہے ان میں 65 کیلوریز، 1.53 پروٹین، 16 گرام کاربوہائیڈریٹ، 14 گرام چینی، 2.52 گرام فائبراور 11 گرام وٹامن سی شامل ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اسے روز غذا میں شامل رکھنا آپ کی صحت کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ کئی امراض سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

بینائی بہتر بنائیں

قلب کی صحت کا ضامن

فائبر کی کثیر مقدار کی بنا پر آڑوشریانوں میں جمع کولیسٹرول کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ساتھ ہی آڑو اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہونے کی بنا پرچربی کے مالیکیولز کو خون میں شامل ہونے سے روکنے مدد دیتے ہیں کیونکہ یہ پھل ہر طرح کی چکنائی سے پاک ہے اس لئے اسے غذا میں شامل رکھنا دل کی صحت کو مزید بڑھاتا ہے۔

بہترنظام انہضام

آڑو میں فائبر اور پانی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اسی لئے اس کا استعمال قبض جیسی کیفیات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اندرونی سوزش سے بچائے

جسم کی اندرونی سوزش کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے اینٹی آکسڈینٹ سے بھر پور پھلوں جیسے آڑوکا استعمال سوزش کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتاہے۔

آڑو بینائی دوست وٹامن اے سے بھر پور ہوتے ہیں یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو آنکھوں کے پچھلے حصے میں موجود خلیات کی روشنی سے حساسیت رکھنے والی پرت ریٹنا کو نقصان سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس طرح بینائی کمزور ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔

صحت مند جلد کے لئے

صحت مند جلد کے لئے وٹامن سی بے حد ضروری ہے اور یہ آڑو میں بکثرت موجود ہوتا ہے یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ جو جلد کے خلیات کو فری رڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور فری رڈیکلز یعنی مضر مالیکیولز کو متحرک ہونے سے قبل ہی بے اثر کر دیتا ہے۔ وٹامن سی بڑھتی عمر کے اثرات کی رفتار کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھائیں

وٹامن سی صرف جلد کوہی جواں اور صحت مند نہیں رکھتا بلکہ یہ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی تقویت دیتا ہے، موجودہ دور میں جہاں ہر شخص میں تناؤ، ناقص غذا، غیر صحت مند طرز زندگی اورماحولیاتی آلودگی کی بنا پر کمزور مدافعتی نظام کا ہونا عام بات ہے آڑو کو روز غذا میں شامل رکھنے سے آپ اس اہم نظام کو توانا بنا سکتے ہیں۔

بے وقت کی بھوک مٹائیں

آڑو فائبر سے بھر پور ہونے کی بنا پردیر سے ہضم ہوتا ہے اس طرح انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے جو وزن بڑھنے کا ایک اہم سبب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.