صحت

جسم میں خون کی کمی پورا کرنے کے چند آسان طریقے

جسم میں خون کی کمی ہوجانے سے انسان صحت مند نہیں رہتا اور اس ایک مسئلے کی وجہ سے جسم میں کئی اور بے قاعدگیاں آجاتی ہیں۔

خون کی کمی جس کو اینیمیا بھی کہا جاتا ہے ایک سنگین بیماری ہے جس میں خون کے سرح خلیات میں ہیموگلوبن نامی عنصر بننا کم ہوجاتا ہے جو کہ جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی کا کام بھی کرتا ہے۔خون کی کمی سے جسم میں آکسیجن کی صحیح مقدار میں فراہمی نہیں ہو پاتی اور اس سے سنسناہٹ کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔آہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں جسم میں تیزی سے خون بنانے میں مدد دینے والا  گھریلو ٹوٹکا بتا رہے ہیں جسے ابھی استعمال کریں۔

٭ روزانہ نہار منہ ایک کھجور کو دھو کر اس کی گھٹلی نکال دیں اور اس میں سفید تل ڈال کر کھائیں اور اس کے بعد ایک گلاس سادہ پانی پی لیں۔

اس ٹپ سے نہ صرف آپ کے جسم میں خون کی کمی پوری ہوگی ساتھ ہی پیٹ کے دیگر مسائل میں بھی مفید ہے۔

٭ سرخ لوبیے کو ابال کر اس کو بلینڈ کرلیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی لیں۔

اگر شوگر کا مرض نہیں ہے تو ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ چینی یا ایک چمچ شہد ڈال لیں۔

یہ مشروب ہیموگلوبن پیدا کرنے کے لئے مفید ہے۔

یاد رکھیں کسی بھی ٹوٹکے کا فوری رزلٹ نہیں آتا لہٰذا اس کو روزانہ صبر سے استعمال کیجئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.