صحت

دنیا بھر میں فولک ایسڈ سپلیمنٹ لازمی قرار دیا جائے; طبی ماہرین

 ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے کہا ہے کہ فولک ایسڈ کو لازمی کرنے کی عالمی قرارداد پیش کی جائے۔ 

خواتین دورانِ حمل فولک ایسڈ کھاتی ہیں تو اس سے زچہ و بچہ دونوں کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک تو بچوں میں سر کے چھوٹے ہونے کا عمل کم ہوجاتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی کے نقائص بھی دور ہوتے ہیں۔ 30 سالہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فولک ایسڈ کی گولیاں ہر طرح سے محفوظ ہیں اور صرف 60 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اسے آٹے، مکئی اور چاول وغیرہ میں شامل کیا ہے۔

کئی اداروں نے عالمی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر منعقدہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے گزارش کی ہے کہ وہ اس پر فوری طور پر عمل کریں اور ایک عالمی قرار داد کے تحت فولک ایسڈ کی حامل غذائی اجناس کے وسیع پیمانے پر قانون سازی کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.