صحت

کوئی بھی تکلیف ہو۔۔۔۔ کالی مرچ ضرور استعمال کریں

صدیوں سے بطور مصالحہ استعمال کی جانے والی کالی مرچ کے بے شمار فوائد ہیں ، جو مختلف  بیماریوں  کے ساتھ  ساتھ  آپ  کی خوبصورتی اور صحت کے لئے  بھی حیرت  انگیز فوائد رکھتی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق کالی مرچ کی 100 گرام مقدار میں 251 کیلوریز ، 5 فیصد فیٹ ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ،21 فیصد پوٹاشیم ، 100 فیصد ڈائیٹری فائبر ،10 فیصد پروٹین ، 10 فیصد وٹامن اے ، 44 فیصد کیلشیم ، 53 فیصد آئرن ، 15 فیصد وٹامن بی 6 ، 42 فیصد میگنیشیم اور 20 ملی گرام سوڈیم پایا جاتا ہے

نظام انہضام کو بہتر بنائے:

کالی مرچ معدے کو متحرک کرکے ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ لحمیات اوردوسری غذاؤں کو ہضم کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے اوراگر غذا درست طریقے سے ہضم ہو گی تو آپ کبھی بھی قبض یا پیٹ کی دوسری بیماریوں کا شکار نہیں ہوں گے۔

رسولی اور کینسر کی روک تھام:

مشی گن کینسرریسرچ سنٹر کی تحقیقات کے مطابق کالی مرچ بریسٹ کینسرکو پیدا کرنے والے عوامل کو روکتی ہے اس کے علاوہ کالی مرچ اسکن اور بڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلاؤ روکنے میں مددگار سمجھتی جاسکتی ہے۔

قوت بصارت میں اضافے کے لئے

کالی مرچ کو قوت بصارت میں اضافے کے لئے گھی اور شکر کے ساتھ کھلایا جاتا ہے۔ یہ حافظے اور اعصاب کو بھی تقویت بخشتی ہے۔کالی مرچ ہمارے ملک میں کثرت سے استعمال کی جاتی ہیں، کالی مرچ گرم مصالحے کا ایک لازمی جزہے یہ  ورم کو گھلاتی اوربلغم کی اصلاح کرتی ہے ۔اس کے علاوہ کالی مرچ میں سرطانی رسولیوں کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے۔

نزلہ کھانسی اور دمہ میں مفید:

کالی مرچ دمہ و کھانسی زکام اور بدہضمی میں نہایت مفید ہے کالی مرچ میں غذائی خصوصیات کے ساتھ ساتھ قدرت نے شفائی خصوصیات بھی رکھی ہیں۔کھانسی دمہ سینے کے درد کے لئے نصف گرام کالی مرچ کا سفوف شہد کے ساتھ شامل کر کے چاٹنا مفید ہے ۔ نزلہ و زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے، ڈپریشن میں کمی، اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔

کالی مرچ  کھاؤ، موٹاپا بھگاؤ

اگرچہ کالی مرچ بھوک بڑھانے کے کام بھی آتی ہے، تاہم اس کے باوجود یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔کالی مرچ کی بیرونی تہہ چربی والے خلیوں کو توڑنے کے لیے حرکت میں لاتی ہے جس سے بہتر طور پر چربی کو گھلانے کے لیے مسلسل توانائی فراہم ہوتی ہے۔

گیس کی تکلیف ختم کرے:

کالی مرچ معدے میں گیس بننے کے عمل کو بھی کم کر دیتی ہے۔اگر آپ معدے میں گیس کی کثرت سے دوچار ہیں تو پھر اپنے کھانوں میں کالی مرچ کا اضافہ کر دیجیے۔تقریباً تمام بادی کھانوں مثلاً کچی سبزیوں ٗ ککڑی ٗکھیرا وغیرہ میں اس استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.