صحت

کافی کےشوقین افرادکوخوشخبری سنادی گئی

کافی پینے کے شوقین افراد کو یہ خوشخبری سنا دی ہے کہ ایسے لوگوں کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے

نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے کافی پینے کے شوقین افراد کو یہ خوشخبری سنا دی ہے کہ ایسے لوگوں کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ دی گارڈین کے مطابق چین کے تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ جو لوگ روزانہ مناسب مقدار میں کافی پیتے ہیں، خواہ اس میں چینی استعمال کریں یا نہ کریں، 7سال کے عرصے میں ان کی صحت پر اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کی قبل از وقت موت کا امکان واضح طور پر کم ہو جاتا ہے۔

یہ تحقیقاتی رپورٹ اینلز آف انٹرنل میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہوئی۔ اس تحقیق کے لیے سائنسدانوں نے 9سال تک 5لاکھ سے زائد لوگوں کی کھانے پینے کی عادات کی نگرانی کی اور ان میں قبل از وقت موت کے امکان کے ساتھ موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ ان نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جو لوگ روزانہ اڑھائی سے ساڑھے 4کپ کافی پیتے تھے ان میں قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ 29فیصد کم پایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.