صحت

موسم گرما میں فاسےکی اہمیت اور فوائد کیا ہیں؟

سرخ جامنی رنگ، کھٹا میٹھا ذائقہ اور قدرتی اجزاء سے مالا مال فالسہ قدرت کا حسین تحفہ ہے

ملک کے مختلف شہروں میں چوک چوراہوں پرفالسےکےاسٹالزسج گئےہیں، گرم موسم کے اس پھل کی افادیت بھی اتنی ہی ہے جتنا اس کا ذائقہ مزیدار ہے۔ گرمی کا موسم اور فالسے کا سیزن، سرخ جامنی رنگ، کھٹا میٹھا ذائقہ اور قدرتی اجزاء سے مالا مال فالسہ قدرت کا حسین تحفہ ہے۔ چنیوٹ شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر فالسے کے اسٹالز سج گئے ہیں اور  شہری اسے شوق سے خرید رہے ہیں۔ طبی ماہرین فالسے کو گرمیوں کے توڑ کے علاوہ بہت سی بیماریوں کا علاج بھی بتاتے ہیں اور اپنے ہر مریض کو گرمیوں میں فالسے کا شربت پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں اور بڑوں کی پسند لحمیات، فولاد، پوٹاشیم، پروٹین، آیوڈین اور کیلشیم سے بھرپور کٹھے میٹھے فالسے کا شربت بھی بہت شوق سے پیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.