صحت

خوبصورتی میں اضافے کے لئے زیتون کا تیل استعمال کریں

آج ہم آپ کو بتائیں گے زیتون کے تیل کا ایسا استعمال جس سے آپ کر سکیں گے اپنی جسمانی خوبصورتی میں اضافہ ، چلیں پھر جان لیتے ہیں کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے ہم کیسے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

خوبصورتی میں اضافے کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال

• ہاتھ اور پاؤں کی حفاظت

آپ کے ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال بہت ضروری ہے، اگر آپ کے ناخن بے رونق اور چمکدار نہیں ہیں یا پھر آپ کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہیں تو بس زیتون کے تیل سے ان تمام مسائل کا آسان حل ممکن ہے۔بس رات سوتے وقت اس تیل سے اچھی طرح ہاتھ اور پاؤں کی مالش کریں ناخنوں کا بھی مساج کریں پھر دیکھیں اس کا کمال۔

• بالوں کی حفاظت

کیا آپ کے دو منہ والے بال ہو رہے ہیں یا پھر یہ بےجان اور روکھے ہو رہے ہیں تو بس پھر پریشان نہ ہوں صرف زیتون کے تیل کا باقاعدگی سے استعمال ہی اس مسئلے کے حل کے لئے کافی ہے۔رات سوتے وقت زیتون کا تیل لگائیں صبح اُٹھ کر نہا لیں، یا پھر اپنے شیمپو اور کنڈشنر میں چند قطرے زیتون کا تیل شامل کر لیں بس پھر بھول جائیں بالوں کا ہر مسئلہ۔

• چہرے کی حفاظت

اگر آپ کے چہرے پر دانوں کے نشانات ہیں یا پھر آپ کے چہرے کے مسام کھل گئے ہیں اور گالوں پر گڑھے واضح نظر آتے ہیں تو اس کے لئے زیتون کے تیل کے چند قطروں میں چینی ملا کر اس کو چہرے پر ملیں اور اچھی طرح مساج کریں پھر دیکھیں کیسے آپ کے چہرے پر زیتون کے تیل کا فائدہ نظر آتا ہے۔

• ہونٹوں کی حفاظت

ہونٹ کالے ہیں یا پھر بہت خشک اور اس وجہ سے پھٹنے بھی لگے ہیں تو ایک بوتل میں تھوڑا زیتون کا تیل ڈال کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں اور اس کو بار بار ہونٹوں پر استعمال کریں، ہونٹ نرم و ملائم اور گلابی ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.