صحت

لیموں والا شہد وزن میں کمی کی وجہ بن سکتا ہے؟

بہت سےلوگ اپنے وزن میں اضافےسےناخوش ہیں۔ ایسا لگتا ہےکہ موٹاپا یا زیادہ وزن ایک عام مسئلہ ہے

 آپ اپنےاردگرد نظرڈالیں توبہت سےلوگ اپنے وزن میں اضافےسےناخوش ہیں۔ ایسا لگتا ہےکہ موٹاپا یا زیادہ وزن ایک عام مسئلہ ہےجس کا دنیا بھرمیں بہت سےلوگوں کوسامنا ہے۔ اگرچہ اس کےپیچھےبہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ہرکوئی وزن کم کرنےکےطریقےتلاش کررہا ہے۔

روزانہ ورزش کرنے اور صحت بخش غذا کھانے کے علاوہ، لوگ اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے گھریلو علاج کا انتخاب کرتے ہیں۔ وزن میں کمی سے متعلق مشہور علاج شہد والا لیموں پانی ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ جادوئی مشروب ان کے اضافی وزن کو کم کرنے کے سفر میں ان کا ساتھ دے گا۔  تاہم ماہرین غذائیت نے کہا ہے کہ شہد والے لیموں پانی کو وزن کم کرنے کے لیے مفید سمجھنا درست نہیں ہے۔

ماہرین غذائیت کےمطابق بہت سےلوگ پوچھتےہیں کہ کیا شہد اورلیموں کا پانی پینا فائدہ مند ہے؟ اُنہوں نےکہا کہ یہ سب اس بات پرمنحصرہےکہ آپ اس مشروب کا استعمال کس مقصد کےلیےکررہےہیں،مطلب اگرآپ اپنی جِلد کےلیے شہد والا لیموں پانی پی رہےہیں تویہ فائدہ مند ثابت ہوگا، اس سےآپ کی جِلد صاف شفاف اورتروتازہ ہوجائےگی۔ ماہرین غذائیت نےکہا کہ اگرآپ وزن کم کرنےکی کوشش کررہےہیں تو یہ مشروب آپ کےحق میں کام نہیں کرسکتی کیونکہ شہد میں چینی کی طرح کیلوریزکی تعداد زیادہ ہوتی ہےلہٰذا، یہ واقعی وزن میں کمی کی حمایت نہیں کرے گا۔

صبح کےوقت شہد اورلیموں کا پانی پینا وزن کم کرنےمیں مدد نہیں کرتا۔ ماہرین نےمزید کہا کہ بعض اوقات، وزن میں کمی کےلیےلوگ جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کوکم کرنےکےطریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں لیکن طرزِزندگی میں کچھ تبدیلیاں اورمناسب خوراک کا منصوبہ خراب کولیسٹرول کوکم کرنےمیں مددگارثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.