صحت

ایلوویرا تیل بالوں میں لگائیں تمام مسائل سے نجات پائیں

ایلوویرا کے نام سے کون واقف نہیں یہ ایک حیرت انگیز پودا ہے جو آپ کی صحت کو بر قرار رکھنے کے ساتھ حسن کو بڑھانے میں معاونت کرتا ہے۔

اس پودے میں سفید جیل کی طرح کا مادہ ہوتا ہے جسے براہ راست استعمال کیا جاتا ہے۔ بینائی کو بہتر بنانا ہو یا پھر ذیا بیطس کے مرض میں چینی کی مقدار کو خون میں بڑھنے سے روکنا ہو یہ ہر طرح سے ایک خادم کی طرح آپ کے سامنے موجود رہتا ہے، اور بات یہی ختم نہیں ہو تی اس کا جیل جلد کے تمام مسائل کا واحد حل بھی ہے لیکن آپ نے کبھی ایلوویرا تیل کے بارے میں سنا ہے؟ تو آج ہم یہاں پر اس کے تیل کا ذکر کر رہیں جو جلد اور بال دونوں کے لئے اپنی افادیت رکھتا ہے ۔ بال گر رہیں ہو، خشکی، سکری، بے رونق یا خشک بال غرض کہ یہ تیل ہر طرح کے مسائل کا آسان حل ہے، کیو نکہ یہ ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے تو یہ جلد اور بالوں کے لئے اور بھی فائدہ مند ہے۔ اسے کس طرح سے بنایا جاتا ہے جانتے ہیں ۔

اجزاء:

ایلوویرا جیل آدھا کپ

ناریل کا تیل ایک کپ

کالی مرچ ایک کھانے چمچ

ترکیب:

ایک کڑاہی میں کالی مرچ ڈال کر تھوڑا ہلائیں پھر ناریل کا تیل شامل کریں اور دھیمی آنچ پر پکائیں ،جب تیل تھوڑا سا گرم ہو جائے تو اس میں ایلوویرا کا جیل ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں ۔ اسے اس وقت تک پکائیں جب ایلوویرا کا جیل تیل کے بیچ میں جمع ہو جائے ۔ اب ٹھنڈا کر کے چھان لیں ۔ چھاننے کے بعد اسے کسی بھی باتل میں محفوظ کر لیں ۔ اسے ہفتے میں دو بار استعمال کریں یہ بالوں کو گرنے سے روکے گا، اور ان کی قدرتی چمک بھی لاٹادے گا ۔ ساتھ ہی اس میں کالی مرچ کا اثر سر سے خشکی اور فنگس کو بھی دور کردے گا ۔

یہ تیل جلد کے لئے بھی یکساں افادیت رکھتا ہے سردیوں میں خشک اور پھٹے ہو ئے پیروں اور ہونٹ پر لگائیں یہ انہیں نرم اور ملائم بنا دے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.