صحت

وزن کےمسائل کوٹھیک کرنا ایک مشکل کام

وزن کےمسائل کوٹھیک کرنا ایک مشکل کام ہے،آپ کیلوریزمیں کمی،سخت ورزش اورفضول غذاؤں کا سہارا لیتےہیں

وزن کےمسائل کوٹھیک کرنا ایک مشکل کام ہے،آپ کیلوریزمیں کمی،سخت ورزش اورفضول غذاؤں کا سہارا لیتےہیں لیکن اس کےباوجود بھی آپ وزن کم کرنےمیں ناکام رہتےہیں۔ حیرت انگیزطورپروزن کےمسائل کوباورچی خانےمیں دستیاب سبزپتوں کا استعمال کرکےمؤثر طریقےسےآسانی سےحل کیا جاسکتا ہے،یہ سبزپتےہماری مجموعی صحت کوبہتربنانےمیں بھی مدد کرتےہیں۔ یہاں ماہرین نےقدیم زمانےسے ہمارے باورچی خانےمیں استعمال ہونےوالےپتوں کےبارے میں بتایا ہےجن کی مدد سےوزن کم ہوسکتا ہے۔

وزن کم کرنے والے سبز پتے:

کڑی پتہ:

فائل فوٹو

کڑی پتہ ہمارے کھانوں کا ایک اہم جزو ہے جو تسکین بخش خوشبو سے بھرا ہوا ہے اور اگر ہر صبح اسے خالی پیٹ چبایا جائے تو آپ کو وزن کم کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔  کڑی پتے غذائی اجزاء اور پودوں پر مبنی مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ چربی کو جلانے، میٹابولک ریٹ بڑھانے اور جسم میں چربی کے جمع ہونے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ شوگر کا بھی علاج کرتے ہیں اور خون کو صاف کرتے ہیں۔

اوریگانو:

فائل فوٹو

ایک جڑی بوٹی جو اطالوی کھانے کا مترادف ہے۔ پولی فینولز اور فلیوونائڈز جیسے حیاتیاتی مرکبات سے لدی ہوئی ایک بہترین جڑی بوٹی ہے جو وزن کے مسائل پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے اور قبض کا مسئلہ حل کرتی ہے۔

پارسلے:

فائل فوٹو

پارسلے ایک سادہ گھریلو جڑی بوٹی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں وزن کم کرنے، شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور جسم کے میٹابولزم کو بڑھانے کی خصوصیات ہیں، یہ پتے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ ہاضمے کی خصوصیات کی وجہ سے پیٹ کے مسئلے کو ٹھیک کرتے ہیں۔

دھنیا:

فائل فوٹو

’دھنیا‘ ہمارے کھانوں کا ایک اہم جزو ہے، جو ناصرف ذائقہ دار ہے بلکہ تیار کیے گئے دلکش پکوانوں میں رنگ بھرتا ہے۔ معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور دھنیے کے پتے وزن اور میٹابولک لیول کو کنٹرول کرنے میں جادوئی ہیں۔ میگنیشیم، وٹامن بی اور فولک ایسڈ سے بھرپور دھنیے کو سلاد میں یا ہری چٹنی کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان پتوں میں موجود Quercetin ایک اہم عنصر وزن کم کرنے میں حیرت انگیز کام کرتا ہے۔

روزمیری:

فائل فوٹو

روزمیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھری ہوئی ہے اور خلیوں کی تخلیقِ نو میں مدد کرتی ہے، اس کے پتے میٹابولک لیول کو بہتر بنانے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں، یہ ایک قدیم جڑی بوٹی ہے جو روایتی ادویات کی تیاری میں بھی استعمال ہوتی ہے، میٹابولزم کو بہتر کرتی ہیں جس سے وزن کم کرنے میں مزید مدد ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.