صحت

حیران کن گھریلو ٹوٹکے… ہر دور کے لئے مفید

چند اہم اور مفید گھریلو ٹوٹکے

چاولوں کو دیر پا رکھنے کے لئے کچے چاولوں میں نیم کے چند پتے رکھ دیں ۔ اس سے چاول دیر تک محفوظ کئے جاسکتے ہیں ۔

براؤں شوگر کو دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے ہمیشہ فریج میں رکھیں ۔اگر آپ کے فریج میں پھپھوندی لگ گئی ہو تو سفید سرکہ میں بیکنگ پاؤڈڑ ملا کر اپنے فریج کی صفائی کریں اس سے پھپھوندی صاف بھی ہوجائے گی اور دوبارہ نہیں لگے گی ۔

اگر آپ کے کچن کی دیواریں یا شیلف چکنائی سے بھر گئے ہوں تو سب سے پہلے انہیں تھنر سے صاف کریں پھر کوئی نرم تولیہ لے کر بیکنگ پاؤڈر سے صاف کریں جمی ہوئی چکنائی اُتر جائے گی ۔اگر آپ کے بالوں میں چیونگم چپک جائے تو اُ س جگہ پر تھوڑا سا شہد لگائیں اور کچھ دیر بعد دھولیں ۔ اس طرح آپ کے بالوں سے چپکا ہوا چیونگم اُتر جائے گا۔

وہ لوگ جن کا بلڈ پریشر کم ہوجاتاہے روزانہ کھجور کھائیں اس کے علاوہ لال چقندر کا استعال بھی ان کے لئے بہترین ہے ۔

اپنے ناشتے اور رات کے کھانے میں بند گوبھی کا استعمال کریں یہ موٹاپا کم کرنے کا باعث بنتی ہے ۔

اگر بچوں کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو ان کے ناف پر گرم ہینگ لگائیں اس سے ان کے معدے کا درد چلاجائے گا۔

آٹے میں اگر سنڈیاں یا کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں تو چند پتے لے کر آٹے کے اوپر نیچے ڈال دیں اس سے سنڈیاں اور کیڑے پیدا نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.