صحت

کینسر کے علاج پر امریکی ہر سال کتنے ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ آگئی

دنیا میں کینسر کے علاج پر سب سے زیادہ رقم امریکی خرچ کرتے ہیں جو 200 ارب ڈالر کے برابر ہے: رپورٹ میں انکشاف

کینسر کے علاج پر امریکی ہر سال کتنے ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں اس حوالہ سے ایک حیرت انگیز رپورٹ منظر عام پر آئی جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ دنیا میں کینسر کے علاج پر سب سے زیادہ رقم امریکی خرچ کرتے ہیں جو 200 ارب ڈالر کے برابر ہے، اس کے باوجود مریضوں کی بہتری کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے۔ تحقیق کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ خطیر رقم خرچ کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کینسر کے بہتر علاج کے نتائج ہمیشہ ہی سامنے آئیں۔ باالفاظ دیگر زیادہ اخراجات کا مطلب اموات میں کمی کی صورت میں بھی ظاہر نہیں ہورہا اور بہت ہی کم فرق دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ تحقیق ییل یونیورسٹی کے ریان چو اور ان کے ساتھیوں کے مطابق ہر امریکی کینسر پر اوسطا 600 ڈالر خرچ کرتا ہے جبکہ دیگر امیرترین ممالک میں بھی یہ شرح صرف 300 ڈالر ہے۔ اس سے سوال اٹھتا ہے کہ آیا اس سے کوئی فائدہ بھی ہے یا نہیں؟ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جاپان، فن لینڈ، کوریا اور سوئزرلینڈ جیسے امیر ممالک میں خرچ کردہ رقم سے اموات کے کمی کا واضح فرق سامنے آیا ہے۔ ماہرین نے اس امر پر غور کرنے پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.