صحت

اسٹرابیری کس خطرناک بیماری سے بچا سکتا ہے؟ حیران کن تحقیق سامنے آگئی

اسٹرابیری کھانا متعدد افراد کو پسند ہوتا ہے اور ان کی یہ عادت الزائمر امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے

اسٹرابیری کس خطرناک بیماری سے بچا سکتا ہے؟ اس حوالہ سے حیران کن تحقیق سامنے آئی ہے جس کے بعد الزائمر کے مریضوں میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق الزائمر ایسا دماغی مرض ہے جس کا اب تک علاج دریافت نہیں ہوسکا اور اس کے نتیجے میں مریض مختلف مسائل کا شکار ہوجاتا ہے۔ امریکا کے رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اسٹرابیری کھانے کی عادت دماغ کو الزائمر امراض سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق اسٹرابیری میں ایک بائیو ایکٹیو مرکب pelargonidin موجود ہوتا ہے جو دماغ میں الزائمر امراض کا خطرہ بڑھانے والے ایک پروٹین کی سطح کو کم کرتا ہے۔tauنامی پروٹین کا اجتماع دماغ میں الزائمر کو متحرک کرنے کا باعث سمجھا جاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ ہمیں شبہ تھا کہ pelargonidin کی ورم کش خصوصیات دماغی ورم میں کمی لاسکتی ہیں جس سے سائٹوکائین پروڈکشن کم ہوتی ہے۔سائٹوکائینز ایسے پروٹین ہوتے ہیں جو خلیات بناتے ہیں اور ورم کے متعدد ردعمل کو ریگولیٹ کرتے ہیں، دماغ میں ورم کو الزائمر کا باعث بننے والے عناصر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

بیریز کی مختلف اقسام میں اسٹرابیری pelargonidin کے حصول کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ محققین نے بتایا کہ بزرگ افراد کی دماغی صحت کے لیے اس مرکب کے کردار پر مزید تحقیقی کام کیا جانا چاہے مگر تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ غذا میں سادہ تبدیلی سے دماغ کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے لیے امریکا میں1997ء سے جاری ایک طویل المعیاد تحقیق کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

اس تحقیق میں575 افراد کی غذائی عادات کا ڈیٹا20سال تک اکٹھا کیا گیا تھا اور ان کی یادداشت، ورکنگ میموری اور دیگر دماغی افعال کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔1997ء میں جب یہ تحقیق شروع ہوئی تھی تو ان افراد کی عمر65 سال یا اس سے زیادہ تھی اور بیشتر ڈیمینشیا سے محفوظ تھے جبکہ انہوں نے موت کے بعد دماغ کا تجزیہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ محققین نے دریافت کیا کہ مخصوص غذائی عادات جیسے بیریز کھانا دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے زیادہ بڑے پیمانے پر تحقیق کی ضرورت ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل آف الزائمرز ڈیزیز میں شائع ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.