صحت

ملٹی وٹامنز کا روزانہ استعمال صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ، طبی تحقیق سامنے آگئی

وٹامن اور منرلز سپلیمنٹس سے جان لیوا امراض کی روک تھام میں مدد کے شواہد نہیں ملے 'یہ سپلیمنٹس جلد موت سے بچانے میں مددگار ثابت نہیں ہوتے

ملٹی وٹامنز کا روزانہ استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں یا نقصان دہ اس حوالہ سے طبی تحقیق سامنے آگئی ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق یو ایس Preventive Services Task Force کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کے لیے تو بہتر یہ ہے کہ پانی سے ملٹی وٹامنز گولیوں کو نگلنے کی بجائے صرف پانی پی لیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پیسوں کی بچت ہوگی جبکہ گمراہ کن مارکیٹنگ اسکیم سے بچنا بھی ممکن ہوجائے گا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ملٹی وٹامنز کے استعمال سے صحت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ اس تحقیق کے لیے 7 لاکھ افراد پر ہونے والی 84 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا اور وٹامن اور منرلز سپلیمنٹس سے جان لیوا امراض جیسے کینسر، ہارٹ اٹیک اور فالج کی روک تھام میں مدد کے شواہد نہیں ملے اسی طرح یہ سپلیمنٹس جلد موت سے بچانے میں بھی مددگار ثابت نہیں ہوتے۔

محققین نے بتایا کہ نظام ہاضمہ کے مسائل کے شکار افراد کے لیے روزانہ سپلیمنٹس کا استعمال فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ اسی طرح سورج کی روشنی میں کم گھومنے والے افراد کے لیے روزانہ وٹامن ڈی سپلیمنٹ کا استعمال فائدہ مند ہوسکتا ہے، مگر اس حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ کیا جانا چاہیے۔ محققین نے کہا کہ اگرچہ ملٹی وٹامنز فائدہ مند نہیں مگر وہ نقصان دہ بھی نہیں، تاہم بہتر ہے کہ لوگ اپنے پیسے صحت بخش غذاں پر خرچ کریں۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.