صحت

گرما گرم چائے یا کافی پینے سے کونسی خطرناک بیماری لاحق ہوسکتی ہے؟ تشویشناک طبی تحقیق سامنے آگئی

طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرما گرم چائے یا کافی پینے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے یہ عادت ترک کر دینی چاہیے

گرما گرم چائے یا کافی پینے سے کونسی خطرناک بیماری لاحق ہوسکتی ہے؟ تشویشناک طبی تحقیق سامنے آگئی ‘ اگر آپ چائے یا کافی کو بہت زیادہ گرم پینا پسند کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ اس عادت کو ترک کردیں۔

تفصیلات کے مطابق بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے کے نتیجے میں غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں مشروبات کے درجہ حرارت اور غذائی نالی کے کینسر کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔ اس تحقیق میں فن لینڈ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 5 لاکھ 80 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ کافی زیادہ پینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 2.8 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ درحقیقت لوگ جتنے زیادہ گرم مشروب کو پینا پسند کرتے ہیں، اتنا ہی ان میں کینسر کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ کافی یا چائے زیادہ گرم پیتے ہیں ان میں کینسر کا خطرہ 5.5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح جو افراد معتدل حد تک گرم کافی پیتے ہیں ان میں غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ 2.7 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں گرم مشروبات اور کینسر کی دیگر اقسام کے درمیان کوئی تعلق دریافت نہیں ہوا، جس کے باعث محققین کا خیال ہے کہ کافی یا چائے کا درجہ حرارت غذائی نالی کو نقصان پہنچاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق گرم مشروبات غذائی نالی کے کینسر کا سامنا ہوسکتا ہے، جبکہ چوہوں میں گرمی پانی پینے سے اس کینسر کو دریافت کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.