صحت

نیند کی کمی سے کیا کیا نقصانات ہوتے ہیں؟ چونکا دینے والی تحقیق سامنے آگئی

نیند کی کمی جہاں ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے وہیں اس کی وجہ سے دوسروں کی مدد کرنے کے امکانات بھی کم ہوسکتے ہیں

نیند کی کمی سے کیا کیا نقصانات ہوتے ہیں؟ کیا آپ نیند کی کمی سے دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں ، کیلیفورنیا کے محققین کی چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا انکشاف یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے اپنی تحقیق میں کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تین حالیہ مطالعوں سے پتہ چلتا ہے کہ نیند کی کمی کا اثر آپ کے دماغ کے اس حصے پر پڑتا ہے جو براہ راست سماجی رابطے اور ہمدردی سے منسلک ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ جب نیند پوری ہوتی ہے تو ہم دوسروں کی ضرورتوں پر بھی غور کرتے ہیں اور لوگوں کی مدد کر کے ہمیں خوشی بھی محسوس ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں شامل امریکا کے ماونٹ سینائی اسپتال میں نیند کی دوا کے شعبے کی ڈاکٹر نومی شاہ کا کہنا ہے کہ انسان کے لیے 8گھنٹے کی نیند نہ صرف جسمانی صحت کے لیے بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی بہت ضروری ہے ۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے اعصابی سرگرمیوں اور دوسروں کو فائدہ پہنچانے والے رویے میں ہونے والی تبدیلیوں کا تجزیہ کر کے خود غرضی کے اثرات کو دیکھنے کے لیے بھی یہ تحقیق کی۔ تحقیق کے دوران کوئنز کے رہائشی نے کہا کہ میں ایک ٹیچر ہوں، جب میں خوشگوار موڈ میں ہوتا ہوں تو میں نے محسوس کیا کہ میں اپنے طلبا کی مدد کرنے میں زیادہ فعال رہتا ہوں۔ محققین کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ تحقیق لوگوں کو شرمندگی یا سستی کے بغیر پوری رات نیند کرنے پر مجبور کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.