صحت

سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے سے کیا نقصانات ہوتے ہیں؟ حیران کن تحقیق سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت میں سے صرف 30 منٹ جسمانی سرگرمیوں کے لیے وقف کرنا دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے

سوشل میڈیا پر دن بھر میں وقت گزارنے سے کیا نقصانات ہوتے ہیں اس حوالہ سے جرمن میں ہونے والی حیران کن تحقیق سامنے آگئی جس دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ہونے والی Ruhr-Universitttکی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اسکرین کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنا مختلف ذہنی مسائل کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق میں سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت کو کم کرکے جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے سے دماغ پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے عندیہ ملا کہ جسمانی سرگرمیوں میں اضافے سے لوگوں میں خوشی کا احساس بڑھتا ہے جبکہ وہ تمباکو نوشی بھی کم کرنے لگتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنا سماجی تعلقات کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے جس سے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنے سے ذہنی امراض کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی سرگرمیوں سے دماغی نیورو ٹرانسمیٹرز کی تعداد بڑھتی ہے جس سے انزائٹی کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جسمانی سرگرمیوں سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے سے دماغ کی صحت مند کیمسٹری پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں 642 صحت مند بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا اور انہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.